Chaudhary Fawad

حج اخراجات میں اضافے پر ہونے والی تنقید پر فواد چودھری سامنے آ گئے

اسلام آباد(سحر نیوز ) رواں سال تاریخ کا مہنگا ترین حج ہونے جا رہا ہے۔ حج اخراجات کے معاملے پر حکومت کو عوام اور اپوزیشن کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری (Chaudhary Fawad) نے اپنے ٹویٹر پر بیان داغتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت حج پر ایک روپیہ بھی نہیں کما رہی۔ حج اور زکوٰۃ دو عبادات ہیں جو استطاعت رکھنے والوں پر واجب ہیں۔
سبسڈی کا مطلب یہ ہے کہ حکومت غریب لوگوں سے رقم لے کر حج کرائے۔ یہ حج عبادت کی بنیادی فلاسفی سے ہی متصادم ہے۔ حج عبادت ہے جو استطاعت رکھنے والوں پر فرض ہے۔

واضح رہے کہ فواد چودھری (Chaudhary Fawad) نے گزشتہ روز حج پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا تھا کہ ن لیگ نے الیکشن کی وجہ سے حج اخراجات نہیں بڑھائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں.حج پالیسی پر وفاقی وزیر مذہبی امور کی ناراضگی کا معاملہ

حکومت کی جانب سے حج اخراجات میں ہوش رُبا اضافہ ہو گیا ہے۔ پاکستان میں شمالی ریجن کے لیے سرکاری حج پیکج 4 لاکھ 36 ہزر 975 روپے ہو گا۔ جبکہ جنوبی ریجن کے عازمین کے لیے حج 4 لاکھ 26 ہزار 975 روپے ہو گا۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر علی محمد خان نے اس معاملے پر آج سینٹ میں بات کرتے ہوئے حج اخراجات میں اضافے کی ساری ذمہ داری سعودی عرب پر ڈال دی۔
اُن کا (Chaudhary Fawad) کہنا تھا کہ سعودی عرب جو اضافہ کرتا ہے اس پر ہمارا اختیار ہے۔ حکومت کی کوشش ہے کہ عازمین پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے۔حکومت کی جانب سے حج اخراجات میں اضافے کے بعد حج گزشتہ سال کی نسبت ایک لاکھ 57 ہزار روپے مہنگا ہو گیا۔حکومتی فیصلے پر عازمین حج میں شدید غم و غصّے کی لہر دوڑ گئی۔عوام نے حکومت سے سبسڈی دینے کا مطالبہ کر ڈالا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں