Mamnon Hussain

میں نے بطور صدر دن رات کام کیا

لاہور (سحر نیوز) گذشتہ روز سابق صدر ممنون حسین(Mamoon Hussain) کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے لیے پہنچے ۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر ممنون حسین نے کہا کہ ہم نواز شریف سے عقیدت کا اظہار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا نواز شریف سے تعلق ہے ، ان کی صحت اتنی اچھی نہیں تھی۔
میری دعا ہے کہ میاں صاحب آج ہی باہر آ جائیں، میاں صاحب کو اللہ کی طرف سے انصاف ضرور ملے گا۔ سابق صدر نے میڈیا سے گفتگو میں (Mamoon Hussain) موجودہ حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ عمران خانملک کو ٹھیک طرح نہیں چلا رہے۔ انہیں چاہئیے کہ وہ پہلے ملک کی معیشت کو ٹھیک کریں اور موجودہ صدر کے بارے میں مجھے علم نہیں ہے۔ اس موقع پر منون حسین سے سوال پوچھا گیا کہ موجودہ صدر مملکت تو بہت متحرک دکھائی دیتے ہیں لیکن آپ اپنے دور میں اتنے ایکٹو نہیں تھے اس کی کیا وجہ ہے؟ جس کا جواب دیتے ہوئے ممنون حسین کا کہنا تھا کہ میں بہت ایکٹیو تھا لیکن میں کوئی بھی کام شہرت کے لیے نہیں کرتا تھا۔

یہ ھی پڑھیں.حج اخراجات میں اضافے پر ہونے والی تنقید پر فواد چودھری سامنے آ گئے

الحمداللہ میں نے (Mamoon Hussain) اس ملک کے لیے بہت کام کیے ہیں۔میں نے محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت میں بہت اچھے اچھے کام کیے۔جب میں صدر تھا تو دن رات کام کرتا تھا لیکن اس کی پبلسٹی نہیں کرتا تھا۔ممنون حسین نے مزید کہا کہ عمران خان اچھی حکومت نہیں چلا رہے۔لاکھوں لوگ بے روزگار ہو گئے ہیں عمران خان کو غریب لوگوں کے بارے میں بھی کچھ سوچنا چاہیے۔واضح رہے سابق صدر ممنون حسین نے ملک کے بارہویں صدر کی حیثیت سے فرائض انجام دیئے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت نے 2013 میںممنون حسین کو صدارت کے لئے نامزد کیا تھا۔ممنون حسین اپنی خاموشی کی وجہ سے سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بنے رہتے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں