Bilawal Bhutto

پنجاب بڑا صوبہ، لیکن بزدارجیسا وزیراعلیٰ لگا دیا گیا،بلاول بھٹو

لاہور(سحر نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری (Bilawal Bhutto) نے کہا ہے کہ پنجاب بڑا صوبہ، لیکن بزدارجیسا وزیراعلیٰ لگا دیا گیا، سلیکٹڈ وزیراعظم کو عوامی مینڈیٹ کی قدر نہیں،
پی ٹی آئی کے پاس بڑے امیدوار تھے لیکن معلوم نہیں بزدارمیں ایسا کیا دیکھا کہ آخری وقت میں اس کووزیراعلیٰ بنا دیا، ملک کی اصل قوت عوام ہیں، سیاست میں عوام اور کرکٹ میں ایمپائر کی مرضی چلتی ہے۔
انہوں (Bilawal Bhutto) نے آج یہاں کندھ کوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس حکومت نے نوکریوں کا وعدہ کیا تھا کہ نوجوانوں کوایک کروڑ نوکریاں دیں گے۔بدقسمتی سے نئی حکومت نے عوام سے نوکریاں چھینی ہیں۔ہر سیکٹر میں عوام بے روزگار ہورہے ہیں۔عمران خان نے جو بھی کہا وہ جھوٹ نکلا ہے۔

ان کے اپنے وزیر اٹھارویں ترمیم کی مخالفت اور ایوب خان کی بڑی تعریف کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں.حج مہنگا ہونے پر عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

وفاق اٹھارویں ترمیم پر عمل نہیں کررہی ہے۔سندھ نے جو بھی ورلڈ کلاس ادارے بنائے ہیں ان کو چھیننے کی کوشش کی جارہی ہے۔ہمارے گیس پر جو حقوق ہیں ، ان سب پر عمل نہیں کیا جارہا ہے۔پیپلزپارٹی حقوق کیلئے قانونی اور سیاسی آپشنز بھی استعمال کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب جیسا صوبہ ، پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ، جہاں بہترین ٹیم لیکر آنی تھی لیکن بزدار نکلا، پی ٹی آئی میں بہت سے امیدوار تھے لیکن آخری وقت میں عثمان بزدار کو لایا گیا، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی سمجھتی ہے کہ ملک میں صرف ایک طاقت عوام ہے ، سیاست میں عوام کی اور کرکٹ میں ایمپائر کی مرضی چلتی ہے۔
انہوں (Bilawal Bhutto) نے کہا کہ کٹھ پتلی وزیراعظم ہمارے لیے مشکلات نہیں کھڑی کرسکتے۔ الیکشن میں شکست نہیں دے سکتے۔ تو جھوٹی جےآئی ٹی اور سازش کرکے نکالنا چاہتے ہیں۔ وفاقی حکومت نے سندھ کے بجٹ سے90ارب روپے کی کمی دانستہ طورپرکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں