Ehsan ul Haq

سابق وزیر خزانہ احسان الحق پراچہ انتقال کر گئے

اسلام آباد (سحر نیوز) : سابق وزیر خزانہ احسان الحق پراچہ (Ehsan ul Haq) انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق بے نظیر بھٹو دور کے وزیر خزانہ اور ملک کے معروف صنعتکار احسان الحق (Ehsan ul Haq) پراچہ جمعہ کی شب انتقال کر گئے۔ مرحوم احسان الحق پراچہ کی نمازجنازہ 3 بجے ادا کی جائےگی۔

یہ بھی پڑھیں.بیکی لنچ ایک عام ریسلر سے ڈبلیو ڈبلیو ای کی سپراسٹار بن گئی

یاد رہے کہ احسان الحق پراچہ سینیٹر، رکن قومی اسمبلی اورصوبائی وزیر رہے۔احسان الحق (Ehsan ul Haq) پراچہ اسلام آباد، راولپنڈی چیمبرآف کامرس کے صدر اور بانی گروپ کے چئیرمین بھی رہے۔ مرحوم سیاسی لیڈر کے بیٹے اور پارلیمنٹ کے ممبر ہارون احسان پراچہ کے مطابق احسان الحق پراچہ کی نماز جنازہ ان کے آبائی شہر بھیرہ میں آج 2 فروری بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں