Nawaz Sharif

نواز شریف کی بلڈ ٹیسٹ سمیت ای سی جی اور یورک ایسڈ سمیت تمام رپورٹس کلیئر

لاہور(سحر نیوز) سابق وزیر اعظم نواز شریف (Nawaz sharif) کی بلڈ ٹیسٹ سمیت ای سی جی اور یورک ایسڈ کی بھی تمام رپورٹس کلیئر آئی ہیں، انہیں ہارٹ اٹیک نہیں ہوا. سروسزہسپتال میں نوازشریف کے طبی معائنے کے لیے قائم میڈیکل بورڈ نے سابق وزیراعظم کی رپورٹوں کا جائزہ لیا اور ان کی تفصیل سے سابق وزیراعظم کو آگاہ کردیا گیا ہے.
العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف (Nawaz sharif) کو 7 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی اور وہ کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں، جہاں سے ڈاکٹروں کے مشورے پر انہیں علاج کے لیے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا .

ہسپتال ذرائع کے مطابق نواز شریف کے خون کے نمونے ٹروپ آئی ٹیسٹ کے لیے پی آئی سی بھیجے گئے تھے، جہاں ان کے دل کا ٹروپ آئی ٹیسٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نواز شریف کو ہارٹ اٹیک نہیں ہوا.

سروسز ہسپتال کے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اس سے قبل جناح اسپتال کے بورڈ کی جانب سے کیا گیا ٹروپ آئی ٹیسٹ پازیٹو آیا تھا. دریں اثناءصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز نے کہا کہ نوازشریف (Nawaz sharif) کے تمام امراض کا علاج پاکستان میں ہوسکتا ہے. انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے بارے میں حتمی پوزیشن پر نہیں پہنچ پائے‘ڈاکٹر محمود ایاز نے کہا کہ نوازشریف کی ٹیسٹ رپورٹس میڈیکل بورڈ کے سامنے ہیں، تمام رپورٹس پر مشاورت جاری ہے، رپورٹس کی روشنی میں نوازشریف کے بارے میں فیصلہ کریں گے.
انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا علاج پاکستان میں ممکن ہے، دل کے معاملے پر ماہرامراض قلب کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں. پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز نے کہا کہ نوازشریف کو بیرون ملک علاج کے لیے بھیجنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا.علاوہ ازیں سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق اور نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان سروسز ہسپتال میں ان سے ملاقات کی ‘ ڈاکٹر عدنان ان کی صحت کے متعلق ڈاکٹروں سے صورت حال معلوم کی.

یہ بھی پڑھیں.اسپیکرکا شیخ رشید اورسعد رفیق کوکمیٹی میں شامل نہ کرنےکا فیصلہ

سابق وزیر اعظم کے بھانجے محسن لطیف نے بھی ان سے ملاقات کی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ بیماری کے باعث نواز شریف ٹھیک طریقے سے خوراک نہیں لے پا رہے،انہوں نے ناشتے میں صرف پپیتا کھایا ہے. محسن لطیف اپنے ماموں کے لیے ناشتہ لائے تھے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے علاج کے معاملے پر ہمیں تحفظات ہیں، ڈیل کی باتوں پر بھی نوازشریف سے گفتگو ہوئی ہے،انہوں نے کہا ہے کہ ڈیل کے معاملے پر کیا کہہ سکتا ہوں. (Nawaz sharif)
دوسری جانب ذرائع کے حوالے سے بتایا جارہا ہے کہ مریم نواز بھی آج اپنے والد کی عیادت کے لیے سروسز ہسپتال آئیں گی،ان کے ساتھ خاندان کے دیگر افراد بھی ہوں گے. مریم نواز ان کے شوہر کیپٹن صفدر اور خاندان کے دیگر افراد نے گزشتہ روز بھی نواز شریف سے ملاقات کی تھی. ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے بائیں گردے میں دو پتھریاں نکالی جائیں یا نہیں اس کا فیصلہ میڈیکل بورڈ آج کرے گا کہ پتھریاںلیتھوٹرپسی سے پتھریاں نکالی جائیں یا ادویات استعمال کی جائیں‘اس حوالے سے نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان سے بھی مشورے کا فیصلہ کیا گیا ہے.
ہسپتال ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نواز شریف کو دل کی مرض کے پرانے ایشوز کا سامنا ہے . واضح رہے کہ شریف خاندان کی جانب سے نوازشریف کے علاج کے حوالے سے تحفظات ظاہر کئے جاتے رہے ہیں، حمزہ شہباز نے بھی آج لندن میں بیان دیا کہ انھیں نوازشریف کے علاج سے متعلق تشویش ہے، علاج معالجہ نوازشریف کا استحقاق ہے، معاملے سے انتقام کی بو نہیں آنی چاہیے. (Nawaz sharif)
دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سروسز ہسپتال میں نواز شریف کو سلیوٹ کرنے والے ایلیٹ پولیس اہلکار کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہورہی.انہوں نے کہا کہ حکومت اتنے چھوٹے دل کی نہیں کہ کسی نے سلیوٹ کردیا ہے تو کارروائی کرے. وفاقی وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے ساہیوال میں قتل افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیا ہے‘وزیر اعظم نے وزیراعلیٰ کو ہدایت کی ہے کہ لواحقین کو انصاف دلانے کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں