Kashmir

بھارت سیاسی قیدیوں کو آزاد کرئے‘کشمیر پر صرف کشمیریوں کا حق ہے . صدر پاکستان

مظفر آباد(سحر نیوز) صدر مملکت عارف علوی نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تمام سیاسی قیدیوں کو رہاکرے اورآزادی اظہار کی اجازت دے تاکہ کشمیری (Kashmir) اپنی بات کہہ سکیں. صدر مملکت عارف علوی نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نہتے کشمیریوں پر آتشیں اسلحے اور پیلٹ گن کا استعمال بند کیا جائے اور جارحانہ کالے قوانین واپس لیے جائیں اور کشمیری قیادت کو اپنا مقدمہ پیش کرنے کے لئے بیرون ملک جانے دے.
صدر مملکت نے کہا کہ انسانی حقوق کے مبصرین کیلئے راستے کھولے جائیں تاکہ وہ خود جاکر کشمیر (Kashmir) میں صورتحال کا جائزہ لے سکیں.

یہ بھی پڑھیں.نواز شریف کی بلڈ ٹیسٹ سمیت ای سی جی اور یورک ایسڈ سمیت تمام رپورٹس کلیئر

انہوں نے بھارت سے عالمی اور سوشل میڈیا کیے لئے کشمیر (Kashmir) کے رابطے کھولنے کا بھی مطالبہ کیا‘انہوں نے کہا کہ کشمیر پر صرف کشمیریوں کا حق ہے اور کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ صرف کشمیریوں کو کرنا ہے. صدر عارف علوی نے کہاکہ برصغیرکی تقسیم کے وقت پاکستان اورکشمیرکےساتھ ناانصافی اورسازش کی گئی، باﺅنڈری کمیشن نے مسلم اکثریتی علاقوں کو بھارت کے حوالے کیا، باﺅنڈری کمیشن نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت سازش کی.

صدر پاکستان نے کہا کہ صدیوں سے کشمیری بھائی ظلم سہتے آئے ہیں، کشمیر پر صرف کشمیریوں کا حق ہے اور کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ صرف کشمیریوں کو کرنا ہے جب کہ کشمیر کے حوالے سے پاکستانی سیاستدانوں میں کوئی اختلاف نہیں. عارف علوی نے کہا کہ وزیراعظم نے بھارت کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھایا لیکن قابض بھارت بات چیت سے بھاگتا ہے،بھارت سے جب بھی بات چیت کا کہا اس نے کوئی ناکوئی بہانہ بنادیا، کشمیروں کے حق خود ارادیت کی بلاتفریق حمایت کرتے ہیں.
ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ صرف کشمیریوں نے کرنا ہے، کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی بلا تفریق حمایت کرتے ہیں‘کشمیریوں کو ہر دور میں طاقت سے دبانے کی کوشش کی گئی. انہوں نے کہا کہ قربانیاں دینے والی ماﺅں، بیٹیوں اور نوجوانوں کو سلام، کسی قوم کے جذبات اور احساس کو دیر تک دبایا نہیں جا سکتا‘ گمنام قبریں تاریخ رقم کر رہی ہیں، کشمیر کی آزادی کی جدوجہد جاری رہے گی‘ پاکستان ہر اعتبار سے کشمیر کو سپورٹ کرتا رہا ہے.
انہوں نے کہا کہ جس دن بھی مقبوضہ کشمیر میں کارروائی کی جاتی ہے انٹرنیٹ بند کیا جاتا ہے، کب تک چھپائیں گے ظلم کو مزید نہیں چھپا سکتے‘ بھارت میں جب الیکشن آتے ہیں، کشمیر (Kashmir) اور مسلمانوں پر ظلم ڈھاتے ہیں. انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت نے کوشش کی مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کو اقلیت میں بدلا جائے، جتنی کوشش کر لے بھارت کشمیر میں مسلمانوں کی آبادی رہے گی‘ جب بھی نئی حکومت آتی ہے ہاتھ بڑھانے کا اچھا موقع ہوتا ہے، عمران خان نے بھی ہاتھ بڑھایا مگر جس طرح انکار کیا گیا دنیا نے دیکھا.
وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان نے مسئلہ کشمیر کوپوری دنیا میں اجاگررکھا ہے، ہمارا رشتہ وطن عزیز پاکستان کے ساتھ ہے. وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ کشمیری عرصہ دراز سے اپنی شناخت کے لیے لڑرہے ہیں، ایل اوسی، مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی بربریت جاری ہے،مقبوضہ کشمیرمیں شہید کو پاکستانی پرچم میں سپرد خاک کیا جاتا ہے.
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرکی حریت قیادت کی استقامت کوسلام پیش کرتے ہیں، کشمیری عرصہ درازسے اپنی شناخت کے لیے لڑرہے ہیں، آج تک کشمیریوں نے اپنی شناخت زند ہ رکھی ہے. فاروق حیدر نے کہا کہ کشمیرکی قربانیوں کی مثال کہیں نہیں ملتی، کشمیریوں اورپاکستانیوں کا رشتہ قائداعظم نے قائم کیا، مفکرپاکستان علامہ اقبال پاکستان وکشمیرکی یکجہتی کے علمبردارتھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں