Kashmir

عالمی طاقتیں مسئلہ کشمیر حل کروانے میں اپنا کردارادا کریں اسٹیٹ یوتھ اسمبلی

اسلام آم آباد(سحر نیوز) اسٹیٹ یوتھ اسمبلی کے زیرِ اہتمام مرکزی ایوان صحافت اسلام آباد کے سامنے کشمیر(Kashmir) کے غیور باسیوں سے یکجہتی کے لئے مظاہرہ کیا گیا۔

Kashmir

Kashmir

Kashmir

مظاہرے کی قیادت اسٹیٹ یوتھ اسمبلی کی مرکزی کور کمیٹی کر رہی تھی جن میں سردار وقاص جاوید، عمران خان، فواد اسلم خان، شفیق احمد کیانی شامل تھے۔ کثیر تعداد میں اسٹیٹ یوتھ اسمبلی کے ارکان نے شرکت کی اور اس بات کا اعادہ کیا کہ کشمیر (Kashmir) کی آزادی کے بغیر کوئی حل نہیں اور ہم سطح پر کشمیر کی آزادی کی سفارت کریں گے۔ مسئلہ کشمیر (Kashmir) کو انسانی بنیادوں پر حل کیا جائے اور انسانی حقوق کی پامالیوں کو بند کیا جائے۔ اقوام متحدہ اپنے وعدے ایفا کرے اور سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کروائے۔ بھارت کی جھوٹی جمہوریت کا چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے۔ انسانی حقوق کی سب سے سنگین پامالیاں کشمیر میں ہو رہی ہیں۔ عالمی طاقتوں کو مسئلہ کشمیر حل کروانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے
یہ بھی پڑھیں. کشمیر پر صرف کشمیریوں کا حق ہے . صدر پاکستان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں