ملک بھر میں احتجاجی ریلیوں کی قیادت خود کروں گی۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز(Maryam Nawaz)
لاہور ( تازہ ترین اخبار۔ 16 جولائی 2019ء) : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ملک بھر
میں ریلیاں نکالنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں
مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز(Maryam Nawaz) کا کہنا تھا
کہ ریلیوں میں نواز شریف کی رہائی اور رول اف لاء کا معاملہ اُٹھاؤں گی، آزادی اظہار، عوامی نمائندوں کو سزا دلوانے کے
ہتھکنڈوں کے خلاف آواز بلند کروں گی۔
انہوں نے کہا کہ عوامی مینڈنٹ کی چوری اور سلیکٹڈ کو مسلط کرنے پر بھی احتجاج ہوگا۔