وزیراعظم (prime minister)کا سابق ادوار میں خرچ کی گئی رقوم وصول کرنے کا اعلان

نواز شریف نے ایک ارب 42 کروڑ 15 لاکھ روپے جبکہ زرداری نے 18 کروڑ 35 لاکھ غیرملکی دوروں پر خرچ کیئے.
کابینہ کے اجلاس میں تفصیلات پیش

اسلام آباد(اخبارتازہ ترین-16 جولائی۔2019ء) وزیر اعظم (prime minister)عمران خان کی
زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں گزشتہ حکومتوں کے میڈیکل اور کیمپ آفسز کے اخراجات کی تفصیل
سمیت 14 نکاتی ایجنڈا زیر غور آیا.
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم (prime minister)عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا،
اجلاس میں گزشتہ حکومتوں کے میڈیکل اور کیمپ آفسز کے اخراجات کی تفصیل پیش کی گئی‘
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم (prime minister)نے گزشتہ ادوار میں ہونے والے اخراجات پر تشویش کا اظہار کیا اور تمام رقم ریکور
کرنے کا فیصلہ کیا.

وزیراعظم عمران خان نے ڈالر کی قیمت گرانے کا حل بتا دیا(Imran Khan)

کابینہ اجلاس میں رولز آف بزنس 1973 کے شیڈول 1 میں ترمیم پر بات چیت ہوئی، کابینہ نے ای کامرس پالیسی
فریم ورک کی منظوری دی جبکہ پی اے ایف بیس شہباز و گرد و نواح کو جیکب آباد کنٹونمنٹ ایریا کی منظوری بھی
اجلاس کے ایجنڈے میں شامل تھی. اجلاس میں زرعی ترقیاتی بینک کی جانب سے وفاقی کابینہ کو بریفنگ دی گئی‘
نیو ٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی منظوری اور گورنر ہاﺅس سمیت سرکاری عمارتوں کے مستقبل کا فیصلہ بھی
اجلاس کے ایجنڈے میں شامل رہا.
وفاقی کابینہ نے اپنے گزشتہ فیصلوں پر عملدر آمد کا جائزہ بھی لیا‘
اجلاس میں پولی تھین شاپنگ بیگز کے مٹیریل کی درآمد اور سیل پر پابندی پر غور کیا گیا اجلاس میں اسلام آباد
میں پلاسٹک بیگز پر پابندی عائد کرنے
کی منظوری دے دی گئی. اجلاس میں وفاقی کابینہ نے توصیف ایچ فاروق کو چیئرمین نیپرا
(نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی)
تعینات کرنے کی منظوری دی‘ ایجنڈے میں ریکوری آف مورگیج بیکڈ سیکیورٹی آرڈیننس 2019،
قائم مقام چیئرمین ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اتھارٹی کا تقرر اور اسلام آباد ہیلتھ کیئر سہولت بل 2019 کی
اصولی منظوری بھی شامل تھی.
اس سے قبل 9 جولائی کو ہونے والے اجلاس میں سابق وزیر اعظم(prime minister) نواز شریف اور
سابق صدر آصف زرداری کے دور میں اخراجات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی تھی. بریفنگ میں بتایا گیا تھا
کہ نواز شریف کے دور میں 1421.5 ملین (ایک ارب 42 کروڑ 15 لاکھ) روپے غیر ملکی دوروں پر خرچ ہوئے،
زرداری کے غیر ملکی دوروں پر 183.5 ملین
(18 کروڑ 35 لاکھ) روپے خرچ ہوئے‘اجلاس کے دوران وزیر اعظم (prime minister)عمران خان نے کہا کہ سابق
حکمران قومی خزانے سے پر تعیش دورے کرتے رہے، ملک اور قوم کو غیر ملکی دوروں سے کیا حاصل ہوا.
وزیر اعظم (prime minister)نے سابق ادوار میں اڑائی دولت کے ایک ایک پیسے کا حساب لینے کے عزم کا اظہار بھی کیا تھا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں