رواں ہفتے کے دوران ملک کے بالائی، وسطی علاقوں میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارشوں (barish)کا امکان ہے‘محکمہ موسمیات

لاہور (سحرنیوزاخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 جولائی2019ء) محکمہ مو سمیا ت نے رواں ہفتے کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں تیز ہوائوں اور آندھی کے ساتھ مون سون سلسلے کی مذید بارشوں (barish)کی پیش گو ئی کی ہے۔

آ ئندہ ہفتے کے دوران کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخواہ میں تیز ہوائوں اور گرج چمک
کے ساتھ بارش (barish)کا امکان ہے جبکہ راولپنڈی ،گوجرانوالہ لاہور ڈویژن اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر
موسلادھار بارش (barish)کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران لاہور ،گوجرانوالہ ،
راولپنڈی ،کشمیر میں مقامات پر تیز ہوائوں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر
علاقوںمیں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

سمندری طوفان تناہی مچانے کے قریب 37 لاکھ افراد محفوظ مقامات پر منتقل

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران لاہور ڈویژن سمیت راولپنڈی، گوجرانوالہ،
سرگودھا، فیصل آباد اور اسلام آباد میں کہیں کہیں جبکہ ملتان اور ساہیوال ڈویژن میں چند مقامات پر
تیز ہواو،ْں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش (barish)کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں
بدستور موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں