چیف سلیکٹر انضمام الحق(inzamam ul haq)مستعفی

اب نئے لوگوں کو موقع ملنا چاہیئے: چیف سلیکٹر

لاہور(سحر نیوزتازہ ترین اخبار۔17جولائی 2019ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی
کے چیئرمین انضمام الحق(inzamam ul haq) نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔
ورلڈکپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم کے ساتھ سلیکشن معاملات پر شریک رہنے اور
پھر نجی دورے پر چیریٹی کیلئے فنڈز جمع کرنے والے چیف سلیکٹر انضمام الحق(inzamam ul haq) لاہور پہنچ گئے ہیں۔
یاد رہے کہ ورلڈکپ کے ساتھ ہی قومی سلیکشن کمیٹی کے عہدے کی معیاد ختم ہوگئی ہے جبکہ پی سی بی نئی
سلیکشن کمیٹی کیلئے نئے لوگوں کا تقرر کرنا چاہتا ہے۔

بیکی لنچ ایک عام ریسلر سے ڈبلیو ڈبلیو ای کی سپراسٹار بن گئی

اس کے علاوہ 29 جولائی کو پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے اجلاس سے قبل انضمام الحق
اپنی پریس کانفرنس میں شکست کے اسباب پر بات کریں گے اور اپنے مستقبل کے بارے میں اعلان کریں گے۔
3 سال قبل انضمام الحق کو قومی سلیکشن کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا،
ان کے دور میں پاکستان کی ٹیسٹ اور ون ڈے میں کارکردگی اچھی نہیں رہی لیکن ان کی سلیکشن اور
جانب داری پر سابق ٹیسٹ کرکٹرز بار بار بات کرتے رہے ہیں۔انضمام الحق(inzamam ul haq) کی بطور
چیف سلیکٹر عہدے کی معیاد اپریل میں ختم ہوگئی تھی انہیں ورلڈ کپ تک توسیع دی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں