Maryam Nawaz Sharif
اگر میرا کوئی ذاتی مقصد ہوتا تو وہ راستہ بھی مجھے آتا ہے جس میں آپ کو جوتے صاف کرنا پڑتے ہیں۔ مریم نواز(Maryam Nawaz Sharif)
اسلام آباد (تازہ ترین اخبار۔ 18 جولائی 2019ء) : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز(Maryam Nawaz Sharif)
نے حال ہی میں دئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ میرا کوئی ذاتی مقصد نہیں ہے۔ یہ ایک جدوجہد ہے جو میں کر رہی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میرا کوئی ایسا ذاتی مقصد نہیں ہے جسے میں کامیابی اور ناکامی میں تولوں۔
اگر میرا کوئی ذاتی مقصد ہوتا اور میں سوچتی کہ میں نے یہاں پہنچنا ہے تو اُس میں پھر میں نے
یہ راستہ نہیں اپنانا تھا۔
کیونکہ دوسرا راستہ بھی مجھے آتا ہے۔ وہ راستہ بہت سارے لوگ آج بھی لیتے ہیں اور
وہ راستہ بہت آسان ہے۔ اُس میں صرف آپ کو ہاتھ جوڑنے پڑتے ہیں، اُس میں صرف آپ کو اپنی
عزت نفس قربان کرنا پڑتی ہے۔ اُس میں صرف آپ کو جوتے صاف کرنا پڑتے ہیں۔ وہ آسان راستہ ہے ،
وہ مجھے بھی بہت اچھے طریقے سے آتا ہے۔
جج ارشد ملک (arshad malik)کو بلیک میل کرنے والامیاں طارق گرفتار
آپ یہ نہ سمجھیں کہ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ جس راستے کا میں نے انتخاب کیا ہے اُس میں اتنی مشکلات ہیں۔
مجھے پوری طرح اس چیز کا اندازہ تھا اور اُس کے باوجود میں نے اس راستے کا انتخاب کیا۔
خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز (Maryam Nawaz Sharif)حال ہی میں سیاست
میں کافی زیادہ متحرک ہوئی ہیں۔ انہوں نے ملک بھر میں ریلیاں نکالنے کا فیصلہ بھی کر رکھا ہے۔
دو روز قبل مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور
سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز(Maryam Nawaz Sharif) کا کہنا تھا
کہ ریلیوں میں نواز شریف کی رہائی اور رول اف لاء کا معاملہ اُٹھاؤں گی، آزادی اظہار،
عوامی نمائندوں کو سزا دلوانے کے ہتھکنڈوں کے خلاف آواز بلند کروں گی۔
انہوں نے کہا کہ عوامی مینڈنٹ کی چوری اور سلیکٹڈ کو مسلط کرنے پر بھی احتجاج ہوگا۔