اداکارہ میرا(Meera) تکذیب نکاح کیس‘ عدالت نے وکلاء کو حتمی بحث کیلئے 29 جولائی کو طلب کر لیا

Meera

لاہور۔19 جولائی(اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 19 جولائی2019ء) لاہور کی سیشن عدالت نے معروف
اداکارہ میرا (Meera)کے تکذیب نکاح کی اپیل پر وکلاء کو 29 جولائی کو حتمی بحث کیلئے طلب کر لیا۔

ایڈیشنل سیشن جج عدنان طارق نے اداکارہ میرا (Meera)کی اپیل کی سماعت کی، اداکارہ میرا نے فیملی
کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کر رکھا ہے، اداکارہ نے موقف اختیار کر رکھا ہے کہ فیملی عدالت
نے تکذیب نکاح کیس میں حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا، عتیق الرحمان کو نہیں جانتی اور نہ ہی
عتیق الرحمان سے شادی کی،اداکارہ میرانے مزید موقف اختیار کیا ہے کہ عتیق الرحمان نے فیملی
کورٹ کو گمراہ کیا لہذا عتیق الرحمان کی بیوی قرار دینے سے متعلق فیملی کورٹ کے فیصلے کو
کالعدم قرار دیا جائے، میرا کے وکلاء نے بحث کیلئے 2 ہفتوں کی مہلت دینے کی استدعا کی جس پر
عدالت نے اپیل پر سماعت 29 جولائی تک ملتوی کر دی۔

پاکستانی اور بھارتی فنکاروں پر مشتمل پنجابی فلم (film)’’ چل میرے پُتر ‘‘ 26جولائی کو پاکستان میں ریلیز ہو گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں