ن لیگ کے رہنما پی ٹی آئی(PTI) میں شامل ہو گئے

pti

وزیراعظم عمران خان نے یونس انصاری کو پی ٹی آئی(PTI) کا پٹکا پہنا کر پارٹی میں خوش آمدید کہا

لاہور (تازہ ترین اخبار۔ 19 جولائی 2019ء) : مسلم لیگ ن کے رہنما یونس انصاری پاکستان تحریک انصاف (PTI)
میں شامل ہو گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز یونس انصاری نے وزیراعظم عمران خان
سے ملاقات کی تھی۔اس موقع پر وزیراعظم نے پارٹی کا روایتی مفکر انہیں پہنا کر تحریک انصاف میں شامل کیا۔
واضح رہے یونس انصاری نے مسلم لیگ ن کے اراکین پنجاب اسمبلی کو وزیراعظم سے بنی گالا میں ملاقات
کروا کر مسلم لیگ ن میں فارورڈ بلاک بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔

رواں ماہ ا یونس انصاری اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے مابین لاہور
میں ملاقات ہوئی تھی۔ملاقات میں طاہربشیرچیمہ اور سمیع اللہ چوہدری سمیت دیگر
رہنما بھی موجود تھے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ یونس انصاری کو نون لیگی ارکان اسمبلی
کے جوڑ توڑ کے حوالے سے نیا ہدف دیا گیا ۔

مریم نواز (nawaz)کے خلاف نیب کی درخواست مسترد

توقع ظاہر کی جارہی تھی کہ اس ماہ مزید نون لیگی ارکان اسمبلی کی وزیراعلی پنجاب
عثمان بزدار اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرائی جائے گی۔

واضح رہے وزیراعظم عمران خان سے کچھ روز قبل ن لیگ کے کئی رہنماؤں نے ملاقات کی تھی
جس سے سیاسی میدان میں ایک بھونچال آ گیا۔جب کہ ن لیگ میں شدید غم و غصہ بھی پایا گیا۔
وزیراعظم سے ملاقات کرنے والوں میں انصاری برادران بھی شامل تھے۔ایک میڈیا رپورٹ میں
بتایا گیا تھا کہ رواں ماہ وزیراعظم عمران خان سے مزید پندرہ منحرف لیگی ارکان کی ملاقات کرائی جائے گی۔

اگست میں بھی مزید ارکان توڑے جائیں گے۔ سات لیگی ارکان نے وزیراعظم سے ملاقات کی تردید او
ر چار نے تصدیق کر دی۔ پنجاب میں سیاسی جوڑ توڑ اور فارورڈ بلاک بنانے کی تیاریوں میں تیزی آ گئی ہے۔
وزیراعظم عمران خان سے اپوزیشن کے منحرف ارکان اسمبلی کی ملاقاتیں مرحلہ وار کروائی جائیں گی۔
جولائی میں اپوزیشن کے مزید 15 ارکان کی وزیراعظم سے ملاقات کا امکان ہے جبکہ اگست
میں بھی ملاقات کروائی جائے گی۔

پنجاب میں فارورڈ بلاک کی تشکیل کیلئے مختلف تجاویز پر مشاورت جاری ہے۔وزیراعظم عمران خان
سے ملنے والے لیگی ارکان ملاقات کے اعتراف یا انکار بارے کنفیوژ ن کا شکار ہیں۔
13 لیگی ارکان میں سے 7 ارکان اسمبلی نے تردید کی جبکہ چار نے ڈنکے کی چوٹ پر اعتراف کر لیا ہے۔
جلیل احمد شرقپوری اور یونس انصاری نے وزیراعظم سے ملاقات کا کھل کر اعتراف کیا جبکہ نشاط ڈاہا نے
بھی قیادت کو ملاقات کا صاف صاف بتا دیا ہے۔غیاث الدین نے بھی اعتراف کیا کہ ان کی وزیراعظم
سے حلقے کے مسائل کے حل کے لئے ملاقات ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں