شعیب اختر(shoaib akhtar) نے سب سے بڑے یوٹیوبر کا ریکارڈ توڑ ڈالا

shoaib akhtar

’روالپنڈی ایکسپریس ‘ نے28 روز میں 10 لاکھ سبسکرائبرز حاصل کیے

اسلام آباد(تازہ ترین اخبار۔ 20جولائی2019ء) قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر(shoaib akhtar)
نے صرف 28 روز میں 10 لاکھ سبسکرائبرز کر کے سب سے بڑے یوٹیوبر کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔
محض چند روز میں یوٹیوب چینل پر 10 لاکھ سبسکرائبرز کرنے پر شعیب اختر کو گولڈن بٹن بھی پیش کیا گیا۔
دنیائے کرکٹ میں ’راولپنڈی ایکسپریس‘ کے نام سے پہچانے جانےوالے 43سالہ شعیب اختر نے سماجی
رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں
جن کی وجہ سے میں مجھے یوٹیوب کی جانب سے ’گولڈن بٹن‘ ملا،آپ تمام لوگوں کے لیے بہت سارا پیار،

مکی آرتھر(Mickey Arthur) کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تک قومی ٹیم کا کوچ برقرار رکھنے کا امکان

انہوں نے کہا کہ نا صرف پاکستان بلکہ دنیا کے دیگر ممالک میں موجود ہر اس مداح کا شکریہ جو مجھے پسند کرتا ہے۔
شعیب اختر(shoaib akhtar) نے اس موقع پر یوٹیوب پر ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی جس میں انہیں
اس ’گولڈن بٹن‘ کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ چند روز پہلے سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے اپنا یوٹیوب چینل بنایا جس نے سب سے
بڑے یوٹیوبر پیوڈی پائے کا ریکارڈ توڑا اور اتنے کم دنوں میں 10 لاکھ سبسکرائبرز حاصل کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں