bilawal bhutto zardari
اسلام آباد ( اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 22 جولائی2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین
بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم کے واشنگٹن میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم بیرون ملک میں بھی کنٹینر سے نہیں اترے۔
وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ(Donald Trump) سے اہم ملاقات
پیر کو بلاول بھٹو زرداری(bilawal bhutto zardari) نے اپنے رد عمل میں کہا کہ افسوس،
وزیراعظم بیرون ملک میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے کنٹینر سے نہیں اترے،
عمران خان لیڈر نہیں ایک حکمران ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایسے لیڈر کی ضرورت ہے
جوصرف اپنی نہیں، تمام پاکستانیوں کی بات کرے، اگر حکومت اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی
اور اپوزیشن بھی اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی تو ملک کون چلائے گا۔