بلاول بھٹو(bilawal bhutto) نے قومی مفاد میں حکومت کی غیرمشروط حمایت کا اعلان کردیا

bilawal bhutto

بلاول بھٹو(bilawal bhutto) نے قومی مفاد میں حکومت کی غیرمشروط حمایت کا اعلان کردیا
اسلام آباد( اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی۔2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے
چیئرمین بلاول بھٹو نے قومی مفاد کے لیے دنیا کے ساتھ تعلقات بنانے کی کوششوں کے تحت
حکومت کی غیرمشروط حمایت کا اعلان کردیا ہے. سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر
کیے گئے ٹوئٹ میں بلاول بھٹو(bilawal bhutto) زرداری نے کہا کہ وزیراعظم ان کی غیر جمہوری پالیسی
اور معیشت کے لیے انتہائی مہلک پالیسیوں پر کئی تحفظات ہیں‘انہوں نے کہا کہ میں یہ
بھی سمجھتا ہوں کہ بیرون ملک میں ان کا طرزِ عمل خاص طور پر جلسے میں ان کا
رویہ وزیراعظم کے عہدے کے منافی تھا جہاں انہیں پاکستان تحریک انصاف نہیں
بلکہ پاکستان کی نمائندگی کرنی چاہیے تھی.

بلاول بھٹو(bilawal bhutto) نے کہا کہ ملکی مفاد کے لیے ضروری ہے کہ سب دنیا کے
ساتھ تعلقات بنانے کی پاکستان کی کوششوں کی حمایت کریں‘چیئرمن پیپلزپارٹی نے کہا کہ
لہٰذا میں حکومت کی کوششوں کی غیر مشروط حمایت کرتا ہوں، جہاں ضرورت ہوگی
میں ہمیشہ مثبت تنقید کروں گا لیکن سب سے پہلے پاکستان کا ساتھ دوں گا. خیال رہے
کہ وزیراعظم عمران خان نے امریکا کے دورے کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات
کی جس میں امریکی صدر نے بھارت کے ساتھ کشیدہ تعلقات میں بہتری کے لیے
کردار ادا کرنے کی پیش کش کی تھی.

اے این ایف نے تفتیش میں رانا ثناء اللہ(rana sanaullah) کو قصوروار قرار دے دیا، عدالت میں چالان جمع

میڈیا سے گفتگو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ افغانستان سے واپسی کے لیے امریکا پاکستان
کے ساتھ کام کررہا ہے اور امریکا خطے میں پولیس مین بننا نہیں چاہتا. وزیراعظم عمران خان
نے واشنگٹن کے کیپیٹل ون ایرینا میں پاکستانی برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ
این آر او کے لیے دوسرے ملکوں سے سفارشیں آ رہی ہیں، تاہم کسی صورت کسی کرپٹ
حکمرانوں کو این آر او نہیں دوں گا. ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے اداروں کو آزاد کیا،
کسی کے اوپر ہم نے کیس نہیں بنایا، جب کرپشن کے بارے میں سوال کیا جاتا ہے تو انتقامی
کارروائی کا رونا رویا جاتا ہے، عدالتی فیصلہ آتا ہے تو کہتے ہیں مجھے کیوں نکالا،
پاکستان میں جو کچھ ہو رہا ہے یہ سب نیا پاکستان بن رہا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں