یورو ٹی ٹونٹی سلام کرکٹ(cricket) ٹورنامنٹ 30 اگست سے شروع ہوگا، تیاریاں عروج پر،

cricket

آئرلینڈ، ہالینڈ اور سکاٹ لینڈ میزبانی کرینگے

ایمسٹرڈیم ( اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 23 جولائی2019ء) یورو ٹی ٹونٹی سلام کرکٹ(cricket) ٹورنامنٹ
30 اگست سے 22 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔ یورو ٹی ٹونٹی سلام آرگنائزرز کے مطابق ایونٹ کے
کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ ایونٹ کے لئے پلیئرز ڈرافٹنگ 19 جولائی کو لندن
میں ہو چکی ہے جس میں 22 ممالک سے 700 کے قریب کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرائی ہوئی تھی۔

شاہد آفریدی (shahid afridi)پاکستان کرکٹ کی تباہی کے ذمہ دار ہیں:کاشف محمود

پاکستان کے فخر زمان، سرفراز احمد، محمد عامر اور شاہین شاہ آفریدی بھی فہرست میں
شامل تھے، تمام چھ فرنچائزز کم سے کم 5 اور زیادہ سے زیادہ 7 غیرملکی کھلاڑیوں کا
چنائو کرنے کی اہل تھیں۔ تمام آئیکون کھلاڑی 1 لاکھ 35 ہزار اور ہر مارکیو کھلاڑی
1 لاکھ 15 ہزار ڈالرز حاصل کرے گا۔ ٹورنامنٹ میں فائنل سمیت کل 33 میچز کھیلے جائینگے۔
ایونٹ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کرینگی جن میں ایمسٹرڈیم نائٹس،
بلفاسٹ ٹائٹنز، ڈبلن چیفس، ایڈن برگ راکس، گلاسگو جینٹس اور روٹرڈیم رہینوس شامل ہیں۔

ٹورنامنٹ کی میزبان آئرلینڈ، سکاٹ لینڈ اور ہالینڈ کرینگے۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز
21 ستمبر کو کھیلے جائینگے جبکہ دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان ایونٹ کا فائنل
میچ 22 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں