مہوش حیات(mehwish hayat) کو تمغہ امتیاز کس حکومتی وزیر کی وجہ سے ملا راز سے پردہ اٹھ گیا

mehwish hayat

اداکارہ کوتمغہ ملنے کے حوالے سے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے راز سے پردہ اٹھا دیا

اسلام آباد( اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 23 جولائی2019ء) اداکارہ مہوش حیات (mehwish hayat)
کو تمغہ امتیاز ملنے پر سوشل میڈیا پر خوب بحث ہوئی تھی اور بہت سے لوگوں نے مہوش حیات کو
تنقید کا نشانہ بنا یا تھا اور سوال اٹھا یاتھا کہ انہیں تمغہ امتیاز کس کے کہنے پر دیا جا رہا ہے اب
لوگوں کو ان کے سوال کا جواب مل گیاہے اس حوالے سے وفاقی وزیر
سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے راز سے پردہ اٹھا دیا ۔
گذشتہ دنوں نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اینکر پرسن کی جانب سے پوچھے
جانے والے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اداکارہ مہوش حیات (mehwish hayat)کا نام
کسی اور نے نہیں بلکہ خود انہوں نے تجویز کیا تھا۔فواد چودھری کا کہنا تھا کہ میں مہوش حیات
کو جانتا نہیں، میں پہلی بار مہوش حیات کو ایوان صدر میں ملا جس دن انہیں یہ ایوارڈ دیا جانا تھا،
ان کا نام تجویز کرنے کی وجہ بالکل سادہ ہے ان کی تین فلموں کی کمائی ایک بلین روپے تھی اور
فلموں کی کمائی کا یہ اعزاز کسی اور اداکار یا اداکارہ کے حصے نہیں آیا۔

بڑی اور چھوٹی سکرین کا اپنا اپنا لطف ہے ، مہوش حیات(mehwish hayat)

ایک اور سوال کے جواب میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا تھا کہ میرے
علم میں بات لائی گئی وسیم اکرم، وقار یونس، ریما خان، بابرہ شریف جیسی شخصیات کو
کبھی ایوارڈ نہیں دیا گیا جن کی اپنی اپنی فیلڈ میں گراں قدر خدمات ہیں
تو ہم نے فیصلہ کیا کہ انہیں بھی ایوارڈ دیئے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں