بلوچستان کا دارالحکومت کوئٹہ (Quetta)دھماکے سے لرز اٹھا

Quetta

دھماکہ مشرقی بائی پاس کے علاقے میں ہوا جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے، دھماکے کی نوعیت معلوم کرنی کی کوشش جاری

کوئٹہ(Quetta) ( اخبارتازہ ترین۔ 23 جولائی2019ء) بلوچستان کا دارالحکومت کوئٹہ دھماکے سے لرز اٹھا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکہ ہونے کی
اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی باس سے دھماکہ ہونے کی اطلاعات موصول
ہوئی ہیں۔ دھماکے کے نتیجے میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔ دھماکے کے
بعد ریسکیو ٹیموں کو جائے وقوعہ کیلئے روانہ کر دیا گیا ہے۔ جبکہ سیکورٹی فورسز بھی متحرک
ہوگئی ہیں۔ تاحال دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہو سکی۔ دھماکے کے نتیجے میں
جانی نقصان ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

بلاول بھٹو(bilawal bhutto) نے قومی مفاد میں حکومت کی غیرمشروط حمایت کا اعلان کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں