6 لاکھ سے زائد عازمین حج (hajj mubarak)کی ادائیگی کے لیے حجاز مقدس پہنچ گئے

hajj mubarak

سب سے زیادہ مسافر ہوائی جہازوں کے ذریعے آئے ہیں جن کی تعداد 5لاکھ 96 ہزار بتائی جاتی ہے

ریاض ( تازہ ترین اخبار۔ 24جولائی 2019ء) سعودی مملکت میں حج (hajj mubarak)بیت اللہ کی تیاریاں زور و شور
سے جاری ہیں۔ اس بار بھی دُنیا بھر سے لاکھوں عازمین حج (hajj mubarak)کی سعادت سے فیض یاب ہوں گے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹس (جوازات) کے
جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 6لاکھ 14 ہزار 918 سے زائد عازمین حج مختلف
ممالک سے پہنچ چکے ہیں۔

جن میں ہزاروں پاکستانی بھی شامل ہیں۔ جوازات کے مطابق سب سے زیادہ عازمین فضائی
راستے سے آئے ہیں جن کی تعداد 596,719 بتائی جاتی ہے، زمینی راستوں سے آنے والوں
کی گنتی 11,551 جبکہ بحری راستوں سے آنے والے کی گنتی 6,648 ریکارڈ کی گئی۔
حاجیوں کا سعودی مملکت پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا، اُنہیں مختلف تحائف اور
گُلاب کے پھول بھی محبت کے اظہار کے طور پر پیش کیے گئے۔

پاکستانی ڈاکٹرز(doctor) اور نرسیں بھی حجاج کی خدمت کے لیے سرگرم

صوبہ نجران کے ڈائریکٹر آف پاسپورٹس میجر جنرل ڈاکٹر سلیمان بن صالح السلیمان نے
بتایا کہ مملکت کی تمام سرحدی چوکیوں پر حاجیوں کا استقبال کرنے کے لیے انتظامات
مکمل ہو چکے ہیں۔ اس مقصد کے لیے ٹرمینل تعمیر کیے گئے ہیں۔ جہاں پر بہترین تربیت
اور مہارت والے خُدامِ حجاج تعینات کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ جعلسازی اور دہشت گردی
کی سرگرمی کے سدِباب کے لیے ایڈوانسڈ کمپیوٹرز اور انتہائی بہترین قِسم کے بائیو میٹرک
آلات بھی نصب کیے گئے ہیں۔ جس کے باعث حاجیوں کی چیکنگ اورشناخت کے
تمام تر مراحل جلد از جلد طے پا جاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں