پہلی آل پاکستان انٹر ڈویژنل انڈر۔20 ایشین سٹائل کبڈی(kabaddi) چیمپئن شپ پرسوں شروع ہوگی

kabaddi

اسلام آباد ( اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 24 جولائی2019ء) پاکستان کبڈی (kabaddi)فیڈریشن
کے زیراہتمام پہلی آل پاکستان انٹر ڈویژنل انڈر۔20 ایشین سٹائل کبڈی چیمپئن شپ پرسوں جمعہ
سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگی۔

پاکستان کبڈی (kabaddi)فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا محمد سرور نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے تمام ڈویژنل ٹیموں کے انڈر۔20 اور 75 کلوگرام سے کم وزن کے کھلاڑی حصہ لیں گی۔
انہوں نے کہا کہ ہر ٹیم دس کھلاڑیوں اور دو آفیشلز پر مشتمل ہوگی اور
چیمپئن شپ ناک آؤٹ سسٹم پر کھیلی جائے گی۔

افغان(afghanistan) کرکٹ ٹیم میں پھوٹ پڑ گئی ،ورلڈ کپ میں سینئرز کھلاڑی جان بوجھ کر خراب کھیلے:گلبدین نائب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں