مسلم لیگ ن(pml-n) نے چئیرنگ کراس کے جلسہ کے لیے چندہ اکٹھا کرنا شروع کر دیا

pml-n

مسلم لیگ ن(pml-n) نے احتجاجی جلسہ کے لیے 2 کروڑ روپے کا بجٹ رکھا ہے

لاہور ( تازہ ترین اخبار۔ 24 جولائی 2019ء) : مسلم لیگ ن (pml-n)نے چئیرنگ کراس جلسے کے
لیے چندہ اکٹھا کرنا شروع کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 25 جولائی کو چیئرنگ کراس
پر متحدہ اپوزیشن جماعتوں کے احتجاجی جلسہ کے لئے مسلم لیگ ن نے ارکان قومی
و صوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز سے چندہ اکٹھا کرنا شروع کر دیا ہے۔ مسلم لیگ ن(pml-n)
کی جانب سے اس احتجاجی جلسے کا بجٹ 2 کروڑ روپے رکھا گیا ہے۔
مسلم لیگ ن متحدہ اپوزیشن جماعتوں کے احتجاجی جلسہ کی میزبانی کر رہی ہے۔

مسلم لیگ ن(pml-n) کے صدر شہبازشریف 25 جولائی کے احتجاجی جلسہ کے انتظامات کی
خود نگرانی کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شہر کے لیگی ارکان قومی اسمبلی سے
3 لاکھ روپے جبکہ ممبر صوبائی اسمبلی سے ڈیڑھ لاکھ روپے وصول کیے جا رہے ہیں۔

ملک ریاض، روحیل اصغر، وحید عالم خان، سردار ایاز صادق، رانا مبشر اقبال، ملک افضل کھوکھر نے تین تین لاکھ روپے پارٹی کو جمع کروا دئیے ۔

بلوچستان کا دارالحکومت کوئٹہ (Quetta)دھماکے سے لرز اٹھا

میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن، غزالی سلیم بٹ، کرنل (ر) طارق سمیع اللہ خان، چودھری یاسین
سوہل، میاں مرغوب احمد ،سیف الملوک کھوکھر اور میاں عمران جاوید نے ڈیڑھ ڈیڑھ لاکھ روپے
جمع کروا دئیے ۔ ذرائع نے بتایا کہ احتجاجی جلسے کے لیے ایم پی اے رمضان صدیق بھٹی اور
رانا احسن شرافت لیگی ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز سے چندہ اکٹھا کر رہے ہیں۔

ملک غلام حبیب اعوان اور اختر حسین بادشاہ نے پارٹی کو فنڈ دینے سے انکار کر دیا ۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے انکار پر مسلم لیگ ن(pml-n) کے صدر شہباز شریف نے
انہیں سخت پیغام بھجوایا جس کے بعد اختر حسین بادشاہ اور ملک غلام حبیب اعوان نے
پارٹی فنڈ دینے کی حامی بھر لی۔ سہیل شوکت بٹ نے بھی پارٹی فنڈ جمع نہیں کروایا۔
ساٹھ ہزار جھنڈے جبکہ متوالوں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی مسلم لیگ ن(pml-n) فراہم کرے گی۔
ایم پی اے غزالی سلیم بٹ کو جلوس کے شرکا کو پانی کی فراہمی
کی ذمہ داری بھی دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں