نہیں مانتے، نہیں مانتے، تمہاری حکومت نہیں مانتے، فضل الرحمان(fazal ul rehman)

fazal ul rehman

ہم جیلیں بھر دیں گے لیکن عمران خان کی حکومت کو نہیں مانیں گے، اب پاکستان میں وہ سلیکٹڈ نہیں، ریجیکٹڈ ہوگئے ہیں۔ سربراہ مولانا فضل الرحمان (fazal ul rehman)کا خطاب
لاہور( اخبارتازہ ترین۔25 جولائی 2019ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان (fazal ul rehman)
نے کہا ہے کہ نہیں مانتے ، نہیں مانتے، عمران خان کی حکومت نہیں مانتے، ہم جیلیں بھر
دیں گے لیکن عمران خان کی حکومت کو نہیں مانیں گے، اب پاکستان میں وہ سلیکٹڈ نہیں ،
ریجیکٹڈ ہوگئے ہیں۔ انہوں نے آج یہاں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج جعلی حکومت کے
خلاف یوم سیاسی منارہے ہیں۔

ملک کے طول وعرض میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ لوگوں نے عمران خان کی حکومت
کو مسترد کردیا ہے۔ سلیکٹڈ حکمران اب ریجیکٹڈ ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کی
حکومت نہیں مانتے۔ انہوں نے کہا کہ نہیں مانتے ، نہیں مانتے، عمران خان کی حکومت نہیں
مانتے، ہم جیلیں بھر دیں گے لیکن عمران خان کی حکومت کو نہیں مانیں گے۔

کوٹ لکھپت جیل میں اے سی بند ہونے پر نواز شریف(nawaz sharif) کی منتیں

25 جولائی کو جو انتخابات ہوئے تھے وہ جعلی تھے۔

انہوں نے کہا کہ اس اجتماع کے بعد ایک بہت بڑا اجتماع کریں گے۔ انہوں نے اپوزیشن
رہنماؤں کو ملین مارچ میں شرکت کی دعوت بھی دی۔ دوسری جانب اپوزیشن رہنماء
ایاز صادق نے خورشید شاہ ودیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن
نے جمہوریت کیلئے قدم اٹھایا ہے۔ آج کا دن تاریخ کے سیاہ ترین دن کے طورپرمنایا جا رہا ہے۔

نیازی صاحب آپ پاکستان کی عزت نہیں کریں گے تو ہم کرائیں گے۔ جمہوریت کیلئے
جیل جانا پڑا تو اسے بھی قبول کریں گے۔
پاکستان کو اربوں ڈالر کی بچت کرائی۔ اس دن ووٹ کے تقدس کو پامال کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن سےقبل ن لیگ، پی پی پی، جے یوآئی اورجماعت اسلامی کوٹارگٹ کیا گیا۔
الیکشن کمیشن کا کردار مشکوک رہا۔
اس موقع پر پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن نےموجودہ الیکشن کوکھلی دھاندلی قراردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں