بلاول بھٹو زرداری نے حاصل بزنجو(hasil bizenjo) کے بآسانی چئیرمین سینیٹ بننے کی پیشن گوئی کر دی

hasil bizenjo

اپوزیشن کے مشترکہ نامزد اُمیدوار حاصل بزنجو(hasil bizenjo) آسانی سے کامیاب ہوجائیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد ( تازہ ترین اخبار۔ 25 جولائی 2019ء) : چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری
نے حاصل بزنجو(hasil bizenjo) کے بآسانی چئیرمین سینیٹ بننے کی پیش گوئی کر دی۔
تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کے دوران چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری
کا کہنا تھا کہ نئے چیئرمین سنیٹ کے عہدے پر اپوزیشن کے مشترکہ نامزد امیدوار حاصل بزنجو
آسانی سے کامیاب ہوجائیں گے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت اپوزیشن پارٹیز کے سینیٹرز سے بیک ڈور چینل سے رابطے
اور انہیں بھاری رقوم اور فوائد کی پیش کش کررہی ہے۔ تاہم حکومت کو ابھی تک کوئی کامیابی
حاصل نہیں ہوسکی کیونکہ اپوزیشن کے اراکین ان کی حمایت کے لیے کسی قسم کی لچک کا مظاہرہ
نہیں کررہے۔ میں سینیٹرز سے کہتا ہوں کہ ان سے پیسے لے لیں لیکن ووٹ صرف ہمیں دیں،
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں آپ کو یہ بھی بتادوں کہ ہم حکومتی اراکین سے رابطے میں ہیں جن
کے بارے میں ہمیں یقین ہے کہ وہ اپوزیشن کے اُمیدوار کو ووٹ دیں گے۔

مسئلہ کشمیر(kashmir) پر وائٹ ہاؤس کا بھارت کو واضح جواب

مجھے بڑی واضح طور پر نظر آرہا ہے کہ اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار حاصل بزنجو(hasil bizenjo)
آسانی سے کامیاب ہو کر چیئرمین سینیٹ بن جائیں، مجھے اس حوالے سے کوئی شُبہ نہیں۔
خیال رہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے مل کر چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف
تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا تھا جس کے لیے قراردار بھی جمع کروائی گئی تھی۔
اپوزیشن چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہٹا کر ان کی جگہ اپنا بندہ لانا چاہتی ہے جس
کے لیے اپوزیشن جماعتیں چئیرمین سینیٹ کے لیے حاصل بزنجو(hasil bizenjo) کے نام پر متفق ہوئی تھیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ ظفر الحق اور اپوزیشن کے دیگر ارکان نے چئیرمین سینیٹ کے
خلاف تحریک عدم اعتماد کے تحت قرارداد سیکرٹری سینیٹ کو جمع کروائی۔ تحریک
عدم اعتماد کی قرارداد پر اپوزیشن جماعتوں کے 38 ارکان کے دستخط موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں