khalid butt
جہاں تک میں محسن عباس اور اس کی فطرت کو جانتا ہوں ، مجھے یقین ہے کہ وہ اپنی حاملہ بیوی کو مارنے
کی حد تک جا سکتا ہے۔ خالد بٹ (khalid butt)کا ٹویٹر پیغام
کراچی ( تازہ ترین اخبار۔ 25 جولائی 2019ء) : محسن عباس پر اہلیہ فاطمہ کی جانب سے
گھریلو تشدد کے عائد کیے جانے والے الزامات پر اب خالد بٹ(khalid butt) بھی سامنے آگئے ہیں۔
خالد بٹ وہ شخص ہیں جو محسن عباس حیدر کو انڈسٹری میں لائے تھے۔ انہوں نے
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں نے محسن عباس حیدر
کے ساتھ مسلسل چھ سال کام کیا، ان چھ سالوں کے دوران میں نے اس کی شخصیت
کا جو جو پہلو دیکھا میں اُس پر تھوڑی روشنی ڈالنا چاہتا ہوں۔
عدالت نے محسن عباس(mohsin abbas) حیدر کی عبوری ضمانت منظور کر لی
میں نے محسن عباس کو ٹی وی انڈسٹری میں متعارف کروایا تھا۔ محسن عباس
میرے پروگرام رپورٹر کشمیر سنگھ میں بطور کشمیر سنگھ کام کرتا تھا ۔