اگست میں پٹرول(petroleum) کی قیمت میں کمی کا امکان

petroleum

آئندہ ماہ پٹرولیم(petroleum) مصنوعات 5 روپے تک سستی ہوسکتی ہیں

اسلام آباد ( تازہ ترین اخبار۔ 25 جولائی 2019ء) : مہنگائی سے تنگ عوام کے لیے
خوشخبری آ گئی۔ آئندہ ماہ پٹرول (petroleum)کی قیمت میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت کم ہونے سے آئندہ ماہ اگست
ملک میں پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان ہے۔ خام تیل کی عالمی قیمت 62 ڈالر
47 سینٹ فی بیرل ہوگئی جبکہ 3 روز کے دوران خام تیل 4 ڈالر فی بیرل سستا ہوا ۔

جبکہ پاکستان کو سعودی عرب سے تیل کی فراہمی کا آغاز رواں ماہ سے ہو گا جس کے
بعد آئندہ ماہ پٹرولیم مصنوعات 5 روپے تک سستی ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
پٹرولیم (petroleum)مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے حتمی سمری رواں ماہ کے آخر میں اوگرا
کی جانب سے وزارت پٹرولیم کو ارسال کی جائے گی جس کی حتمی منظوری وزیر اعظم عمران خان دیں گے۔

جس کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا اطلاق یکم اگست سے ہو گا۔

یاد رہے کہ جون کے آخر میں بھی آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم جولائی
سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سفارشات پر مبنی سمری وفاقی حکومت
کو پیش کی تھی۔ جس میں مٹی کا تیل 2 روپے 94 پیسے سستا کرنے پٹرول (petroleum)کی قیمت میں
صرف 70 پیسے کی کمی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 2 روپے 30 پیسے کا اضافہ کرنے
کی سفارش کی تھی۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے تیل کی قیمتوں میں
اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو بھجوائی تھی۔

پاکستانیوں کے لیے خوشخبری ، سانگھڑ(sanghar) میں گیس اور تیل کا ذخیرہ دریافت کر لیا گیا

تاہم آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے بھجوائی جانے والی اس
سمری پر وزیراعظم عمران خان نے یکم جولائی سے پٹرولیم(petroleum) مصنوعات کی قیمتیں
برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ جس پر آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)
نے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں