ریحام خان(reham khan) کا عام انتخابات مکمل ہونے پر حکومت کا سخت وار

reham khan

سال بعد ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر،معیشت کمزور سے کمزور تر،حکمران تمیز اور اخلاقیات کی پست ترین سطح پر ،دنیا میں رسوائی، کیا یہ ہے نیا پاکستان؟ ۔اللہ پاکستان پر رحم کرے۔ ریحام خان(reham khan) کا ٹویٹ

اسلام آباد ( تازہ ترین اخبار۔ 25 جولائی 2019ء) : آج عام انتخابات کو ایک سال مکمل ہو گیا۔
جہاں اپوزیشن نے آج کے روز سیاہ دن منانے کا اعلان کیا وہیں حکومت نے یومِ تشکر اعلان
کیا ہے۔حکومت کو ایک سال مکمل ہونے پر پی ٹی آئی کی کارگردگی پر تبصروں کا سلسلہ
جاری ہیں۔اسی حوالے سے وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے ٹویٹ کیا ہے
کہ آج پاکستان کی تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے جب عوام کے حق حاکمیت اور مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال
کر ایک کٹھ پتلی وزیراعظم کو لایا گیا ۔
ایک سال میں ہی ملک کی معیشت سمیت دیگر تمام شعبوں میں نقصانات اور تباہی کے سوا کچھ نظر نہیں آتا ۔
اللہ رحم کرے میرے ملک پر۔

Reham Khan

@RehamKhan1
آج پاکستان کی تاریخ کا وہ سیاح دن ہے جب عوام کے حق حاکمیت اور مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال کر ایک کٹھ پتلی وزیراعظم کو لایا گیا ۔
ایک سال میں ہی ملک کی معیشت سمیت دیگر تمام شعبوں میں نقصانات اور تباہی کے سوا کچھ نظر نہیں آتا ۔
اللہ رحم کرے میرے ملک پر

6,797
1:31 AM – Jul 25, 2019
Twitter Ads info and privacy
5,092 people are talking about this
ریحام خان نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ آج ایک سال بعد ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

کرکٹ کے بعد اب پاکستانی ٹینس(tennis) کورٹ بھی آباد ہوں گے
معیشت کمزور سے کمزور تر ہو گئی ہے۔ شرح سود تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔ حکمران تمیز اور اخلاقیات کی پست ترین سطح پر ہیں۔

مہنگائی بلند ترین سطح پر ہے۔ آزادی رائے پر پابندی ہے۔ بنیادی انسانی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے۔ اور دنیا میں رسوائی ہو رہی ہے۔ یہ ہے نیا پاکستان

Reham Khan

@RehamKhan1
آج ایک سال بعد
ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر
معیشت کمزور سے کمزور تر
شرح سود تاریخ کی بلند ترین سطح پر
حکمران تمیز اور اخلاقیات کی پست ترین سطح پر
مہنگائی بلند ترین سطح پر
آزادی رائے پر پابندی
بنیادی انسانی حقوق کی پامالی
اور دنیا میں رسوائی

یہ ہے نیا پاکستان

5,564
10:05 AM – Jul 25, 2019
Twitter Ads info and privacy
3,337 people are talking about this
۔ اس سے قبل مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے حکومت پر تنقید کی۔
مریم نواز نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ 25 جولائی یوم سیاہ
عوامی رائے کے قتل عام کا دِن اس دن سے پہلے اور اس دن کے بعد کے پاکستان پر نظر دوڑ
ائیں اس دن نہ صرف مہنگائی ،بے روزگاری اور بدترین حکمرانی کا آغاز ہوا بلکہ اس کے
خلاف بولنے کی اظہار رائے پر بھی پابندی کا آغاز ہوا۔
ا
للّہ کرے پھر کبھی پاکستان کے ساتھ یہ ظلم نہ ہو۔خیال رہے کہ آج عام انتخابات کا ایک سال
مکمل ہونے پر اپوزیشن جماعتوں نے یوم سیاہ منانے کا اعلان کر رکھا ہے جب کہ حکومت
نے یوم تشکر منانے کا اعلان کر رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں