وزیراعظم عمران خان کی دانشمندانہ قیادت، ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے وژن کی بدولت امریکا(United States) کے ساتھ تعلقات اور تعاون کا ازسرنو تعین ہوا،

United States

امریکا(United States) پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ او
ر کاروبار کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئے موجودہ حکومت کے اقدامات قابل تعریف
ہیں فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے
چیئرمین میاں کاشف اشفاق کی وفود سے گفتگو

فیصل آباد ( اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 25 جولائی2019ء) بزنس کمیونٹی نے
وزیراعظم عمران خان کے پہلے دورہ امریکا(United States) کی کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا
ہے کہ وزیراعظم کی دانشمندانہ قیادت اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے
وژن کی بدولت انسداد دہشت گردی، دفاع، توانائی اور تجارت کے شعبوں میں
پاکستان اور امریکا کے مابین تعلقات اور تعاون کا ازسرنو تعین ہوا ہے جس
سے نہ صرف پاکستان کی معاشی مشکلات کو کم کرنے میں مدد ملی ہے بلکہ
وزیراعظم کا یہ دورہ بیرون ممالک پاکستان کے بہتر تشخص کو اجاگر
کرنے میں بھی معاون ثابت ہوا ہے۔

فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین میاں کاشف اشفاق
نے جمعرات کو وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا(United States) پاکستان کا بڑا تجارتی
شراکت دار ہے، بزنس کمیونٹی کی خواہش ہے کہ دونوں ممالک کے فائدہ کیلئے پاک۔

امریکا(United States) تعلقات میں وسعت ضروری ہے، وزیراعظم عمران خان کی اس ضمن میں
کوششیں قابل تعریف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے دورہ کے نتیجہ میں دونوں
ممالک قریب آئے ہیں اور پہلی مرتبہ امریکا نے افغانستان میں امن مذاکرات میں
پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات کے نتیجہ
میں خطہ میں امن واستحکام کیلئے راہیں ہموار ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں
سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروبار کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئے موجودہ
حکومت کے اقدامات قابل تعریف ہیں، ان اقدامات کی وجہ سے امریکی تاجر اور
سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں،
وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت کی کامیاب سفارتی
کوششوں کے نتیجہ میں امریکا (United States)پاکستان کے ساتھ تجارت و سرمایہ کاری کے
شعبوں میں اضافہ کا خواہشمند ہے کیونکہ پاکستان امریکی مصنوعات کی
اچھی منڈی ثابت ہو سکتا ہے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ تجارت و سرمایہ کاری کے مواقع میں اضافہ کی
وجہ سے پاکستان کے فرنیچر سازی کے شعبہ پر بھی اچھے اثرات مرتب ہوں گے
جس سے تجارتی خسارہ میں کمی آئے گی اور برآمدات میں اضافہ ہو گا، صرف فرنیچر
کے شعبہ میں 2021ء میں امریکہ (United States)میں پاکستانی فرنیچر کی طلب 59 ملین ڈالر تک پہنچنے
کا امکان ہے، ہمارے لئے مواقع بے شمار ہیں تاہم اس شعبہ میں ہنرمند افرادی قوت
میں اضافہ وقت کی ضرورت ہے۔

صوبائی دارالحکومت میں فی کلو سبزیوں(vegetables) کی قیمتیں

میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی
علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے بہترین
ترغیبات فراہم کر رہی ہے، ہمیں امید ہے کہ بین الاقوامی اور مقامی تاجر و سرمایہ کار
یہاں فراہم کردہ سہولیات سے مکمل استفادہ کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان
200 ملین سے زیادہ صارفین کی ایک بڑی منڈی ہے اور یہ بین الاقوامی تیار کنندگان
کو راغب کرنے کا ایک بڑا ذریعہ ہے، آنے والے 8 سے 10 برسوں میں پاکستان میں
سرمایہ کاری کی استعداد میں خاطر خواہ اضافہ کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں