یہ ویب سائٹ(website) منصوعی ذہانت کے استعمال سے آپ کی سیلفی کو کلاسیکل پورٹریٹس میں بدل سکتی ہے

website

اگر آپ فیس ایپ سے اپنی تصویر کو بوڑھا اور جوان بنا بنا کر بور ہو چکے ہیں تو ایک بار
اس ویب سائٹ کو بھی آزمائیں۔ اے آئی پورٹریٹس ڈاٹ کام (aiportraits.com) مصنوعی ذہانت
سے آپ کی سیلفیز کو کلاسیکل پورٹریٹس میں بدل سکتی ہے۔

اس سائٹ میں استعمال کیےجانے والے الگورتھم کو 45 ہزار کلاسیکل پورٹریٹس کی مدد سے تربیت دی گئی ہے۔
یہ الگورتھم آپ کی تصویر کو آئل پینٹنگ، واٹر کلر اور انک سے بنائے پورٹریٹ میں بدل سکتا ہے۔

اس ویب سائٹ(website) کے ڈیٹا بیس میں دنیا کے تمام مشہور مصوروں کے انداز محفوظ ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پہلے استعمال ہونے والے اے آئی پورٹریٹ کے الگورتھم آپ کی تصویر
کو ہی پورٹریٹ میں بدلتے ہیں جبکہ یہ سائٹ generative adversarial network کے
استعمال سے شروع سے چہرے کے نئے فیچر بناتا ہے۔

پاکستان میں ”فیس ایپ”(faceapp) استعمال کرنے والے ہو جائیں ہوشیار!

اس ویب سائٹ کا وعدہ ہے کہ وہ صارفین کی تصاویر صرف پورٹریٹ بنانے کے لیے سرور پر
منتقل کرتے ہیں، پورٹریٹ کی تیاری کے بعد انہیں فوراً ڈیلیٹ کر دیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں