سابق وزیراعظم اور آصف زرداری (asif ali zardari)کو گرفتار کرنے والے نیب افسر مشکل میں پڑ گئے

asif ali zardari

مشکوک گاڑی اہم سیاسی شخصیات کو گرفتار کرنے والے نیب افسر ناصر جنجوعہ کا پیچھا کرنے لگ گئی
اسلام آباد ( تازہ ترین اخبار۔ 26 جولائی 2019ء) : مشکوک گاڑی اہم شخصیات کو گرفتار کرنے
والے نیب افسر کا پیچھا کرنے لگی۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اہم شخصیات
کو گرفتار کرنے والے نیب افسر مشکل میں پڑ گئے ہیں۔مشکوک گاڑی ان کا پیچھا کرنے لگ
گئی ہے۔نیب کی شکایت پر تھانہ گولڑہ میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی ڈائیریکٹر اسد جنجوعہ کا دفتر سے گھر جاتے ہوئے
مشکوک گاڑی نے تعاقب کیا۔گاڑی نمبر اے اے جی 712 کے تمام شیشے کالے تھے۔نیب
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد جنجوعہ نیب روالپنڈی کی چھاپہ مار ٹیم کے سربراہ ہیں۔اسد جنوعہ
نے ہی سابق آصف زرداری (asif ali zardari)،فریال تالپور اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کیا تھا۔

جب کہ دوسری جانب آنے والے دنوں میں مزید اہم شخصیات کی گرفتاری کا امکان
ظاہر کیا جا رہا ہے۔معروف صحافی عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں
میں احسن اقبال نیب کے مہمان بنیں گے۔ اس کے علاوہ جاوید لطیف بھی پکڑے جائیں
گے جب کہ رانا مشہود یوتھ فیسٹیول میں اربوں روپے کے سلسلے میں کسی وقت بھی
نیب کے مہمان بن سکتے ہیں۔خیال رہے قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے متعدد
کیسز میں بد عنوانیوں اور کرپشن سے متعلق کارروائیاں جاری ہیں۔

وفاقی وزیر خسرو بختیار احتساب (ehtesab)کے دائرے میں آ گئے

تاہم جولائی کے مہینے میں احسن اقبال سمیت اہم شخصیات کی گرفتاری کا امکان ظاہر کیا جا رہا
ہے۔جعلی اکائونٹس کیس میں اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی تحقیقات جاری ہیں ، اس
حوالے سے متعدد ریفرنسز دائر کیے جا چکے ہیں۔سابق صدر آصف علی زرداری(asif ali zardari)
اور ان کی بہن فریال تالپور نیب کی تحویل میں ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین
بلاول بھٹو زرداری، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، سابق وزیر اعلیٰ سندھ
سید قائم علی شاہ اور سابق وزیر اعظم سید یو سف رضا گیلانی سمیت پی پی پی کے
اہم رہنما تفتیش کے حوالے سے نیب کے سامنے پیش ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں