google photos
گوگل نے تصدیق کی ہے کہ گوگل فوٹوز(google photos) کے صارفین کی تعداد 1 ارب سے
بڑھ گئی ہے۔ گوگل نے یہ سنگ میل اس گرما کے شروع میں عبور کیا تھا۔یعنی اس اہم سنگ میل
کو عبور کرنے میں گوگل کو چار سال لگے۔
گوگل نے آئی / او 2015 میں گوگل فوٹوز کو گوگل پلس سے الگ کر کے نئی ایپ کی صورت میں
متعارف کرایا تھا۔ یہ گوگل کی 9ویں پراڈکٹ ہے جس نے 1 ارب کا ہدف عبور کیا ہے۔
اس سے پہلے گوگل سرچ، جی میل، کروم، ڈرائیو، میپس، یوٹیوب، پلے سٹور اور اینڈروئیڈ 1 رب کاہدف عبور کرچکے ہیں۔
یہ ویب سائٹ(website) منصوعی ذہانت کے استعمال سے آپ کی سیلفی کو کلاسیکل پورٹریٹس میں بدل سکتی ہے
گوگل فوٹوز(google photos) نے کافی تیزی سے یہ ہدف عبور کیا ہے۔ اس کے مقابلے
میں جی میل کو 1 ارب کا ہدف عبور کرنے میں 12 سال لگے تھے۔ فیس بک اور انسٹاگرام
کو یہ ہدف پورا کرنے میں 8 سال لگے تھے۔
گوگل فوٹوز کی مقبولیت کی سب سے بڑی وجہ اس میں نت نئے فیچر کا تیزی سے شامل ہوناہے۔
اب گوگل نے کیلری گو کے نام سے بھی ایک ایپلی کیشن بنائی ہے۔یہ ہلکی پھلکی ایپلی کیشن تصاویر
کو آف لائن منظم کرنے میں مدد دے گی۔