محمد عام(mohammad amir)ر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر منٹ لینے کا اعلان کردیا

mohammad amir

ورلڈ ٹی ٹونٹی 2020ءاور دیگر میچز کیلئے فٹنس پر توجہ دینا چاہتا ہوں:فاسٹ باﺅلر
لاہور ( تازہ ترین اخبار۔ 26جولائی2019ء) قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر محمد عامر(mohammad amir) نے
ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر منٹ لینے کا اعلان کردیا ہے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری
کردہ بیان کے مطابق 27سالہ محمد عامر کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کرنے کے
بعد کہنا تھا کہ کرکٹ کے رویتی فارمٹ میں کھیلنا میرے لیے اعزاز تھا،آئی سی سی ٹیسٹ
چیمپئن شپ قریب آرہی ہے اور پاکستان کے پاس کئی نوجوان فاسٹ باﺅلرز موجود ہیں جس
کے باعث میں نے یہ فیصلہ کیا تاکہ سلیکٹرز کو کوئی مشکل پیش نے آئے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اب ٹی ٹوٹنی ورلڈ کپ2020ءاور دیگر میچز کے لیے فارم اور
فٹن پر توجہ دینا چاہتے ہیں ۔ محمد عامر(mohammad amir) کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ساتھ اور خلاف کھیلنے
والوں کے شکر گزار ہیں جن سے انہیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا اور انہیں امید ہے کہ
یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔

یورو ٹی ٹونٹی سلام کرکٹ(cricket) ٹورنامنٹ 30 اگست سے شروع ہوگا، تیاریاں عروج پر،

ایم ڈی پی سی بی وسیم خان کا کہنا تھا کہ عامر کا شمار موجودہ دور کے بہترین فاسٹ باﺅلر ز
میں ہوتا ہے اور ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی کمی پاکستان کرکٹ کو محسوس ہوگی ۔
محمد عامر(mohammad amir) نے جولائی 2009ءمیں سری لنکا کے خلاف گال کے
مقام پر اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا اور 36میچز میں 30.47کی اوسط سے 119وکٹیں
حاصل کیں،ان کے بہترین باﺅلنگ فگرز اپریل2017ءمیں ویسٹ انڈیز کے خلاف کنگسٹن
کے مقام پر 44رنز دیکر 6وکٹیں لینا رہے۔انہوں نے 2010ءکے سپاٹ فکسنگ سکینڈل
میں ملوث ہونے سے قبل 14ٹیسٹ میچز میں29.09کی اوسط سے 51وکٹیں حاصل کی
تھیں جبکہ5سالہ پابندی کے اختتام پر ستمبر2015ءمیں انٹر نیشنل کرکٹ میں واپسی کے
بعد انہوں نے 22ٹیسٹ میچز میں 31.51کی اوسط سے 68شکار کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں