پریانکا چوپڑا(priyanka chopra) کا نام انسٹاگرام کے ذریعے دولت اکھٹے کرنے والے افراد کی فہرست میں بھی شامل

priyanka chopra

انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے 2 لاکھ 71 ہزار ڈالرز وصول کرتی ہیں،ہالی ووڈ کی ریئلیٹی ٹی وی اسٹار اورمیک اپ برانڈ کی مالکن کائلی جینر ٹاپ پوزیشن پر ہیں ایک کروڑ 2 لاکھ 66 ہزار ڈالرز وصول کرتی ہیں

لندن( اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 25 جولائی2019ء) نامور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا(priyanka chopra)
کا نام انسٹاگرام کے ذریعے دولت اکھٹے کرنے والے افراد کی فہرست میں بھی شامل ہوگیا ہے۔
برطانوی کمپنی ہاپرایچ کیو ڈاٹ کام نے ان افراد کی فہرست جاری کی ہے جنہوں نے رواں
سال انسٹاگرام کے ذریعے اربوں کی کمائی کی۔ یہ کمپنی ہر سال مختلف شعبوں سے تعلق
رکھنے والے ان افراد کی فہرست جاری کرتی ہے جو انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کرنے
کے لاکھوں ڈالرز وصول کرتے ہیں۔

ان شخصیات میں بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا(priyanka chopra) بھی شامل ہیں جو
فوٹوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کرنے کے 2 لاکھ 71 ہزار ڈالرز تقریبا ایک
کروڑ 87 لاکھ بھارتی روپے وصول کرتی ہیں۔فہرست میں ہالی ووڈ کی ریئلیٹی ٹی وی
اسٹار اورمیک اپ برانڈ کی مالکن کائلی جینر ٹاپ پوزیشن پر ہیں جو ایک پوسٹ کے
ایک کروڑ 2 لاکھ 66 ہزار ڈالرز وصول کرتی ہیں۔

شاہد کپور(shahid kapoor) نے اپنے فلم کبیر سنگھ کے کردار پر لوگوں کی تنقید کو بلاجواز قرار د ے دیا

امریکن گلوکارہ آریانا گرانڈے فہرست میں 9 لاکھ 96 ہزار ڈالرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
رونالڈو فٹبال کے بے تاج بادشاہ تو ہیں ہی تاہم سوشل میڈیا پر بھی کافی سرگرم رہتے ہیں،
یہی وجہ ہے کہ انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 17 کروڑ سے زاید ہے۔ رونالڈو
انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے 9 لاکھ 75 ہزار ڈالرز وصول کرتے ہیں۔بھارت سے بالی
ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ویرات کوہلی اس فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

پریانکا(priyanka chopra) 19 ویں نمبر پر براجمان ہیں، وہ ایک پوسٹ کرنے کے
2 لاکھ 71 ہزار ڈالرز وصول کرتی ہیں۔پریانکا کے علاوہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی بھی انسٹاگرام
کے ذریعے امیر بننے والوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ کوہلی کا نمبر 23 واں ہے جو ایک پوسٹ
کیایک لاکھ 96 ہزار ڈالرز وصول کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں