مریم نواز اور شہباز شریف(shahbaz sharif) کے مابین بات چیت ختم

shahbaz sharif

مریم نواز کی وجہ سے ہمارا خاندان تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا۔ شہباز شریف(shahbaz sharif) کا والدہ سے شکوہ

لاہور۔ ( اخبارتازہ ترین۔ 26 جولائی2019ء) معروف صحافی عارف حمید بھٹی
کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن ایک ایسا مسافر خانہ بن چکا ہے جہاں کسی کو کچھ پتہ نہیں کہ
دوسرا بندہ کس مشن سے آیا ہے۔عارف حمید بھٹی نے اس بات کا بھی دعویٰ کیا ہے کہ
شہباز شریف(shahbaz sharif) اور مریم نواز کے درمیان بات چیت ختم ہو چکی ہے۔عارف حمید بھٹی نے
کہا کہ شہبازشریف اپنی والدہ کے پاس گئے اور کہا کہ آج جس سٹیج پر ہماری فیملی ہے
اس کہ ذمہ دار صرف مریم نواز ہے۔

اسی کی وجہ سے ہم تباہی کے دہانے پر پہنچے ہیں۔واضح رہے کہ شہباز شریف(shahbaz sharif) اور
مریم نواز کے مابین اختلافات کی خبریں اکثر سامنے آتی رہتی ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ
ن کی رہنما اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے گذشتہ ماہ لاہور
میں پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے شہباز شریف کی مثاقِ معیشت کی تجویز کو
مسترد کر دیا اور اسے مذاق قرار دے دیا۔

مریم نواز چودھری شوگر ملز(sugar mills) کے کروڑوں شئیرز کی مالک نکلیں

اسی پر تجزیہ پیش کرتے ہوئے سینئر تجزیہ نگار عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف(shahbaz sharif)
کا بیانیہ مریم نواز اور نواز شریف کے بیانیے سے پہلے دن سے ہی مختلف تھا۔نواز شریف اور
مریم نواز کا حساس اداروں سے متعلق بیانیہ الگ ہے جبکہ شہباز شریف کا الگ ہے۔مریم نواز
کی دادی اماں نے اس سلسلے میں معاملات ٹھیک کرنے کی بہت کوشش کی تاہم یہ ممکن نہیں ہو سکا۔
عارف حمید بھٹی کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز نے اپنے چچا کے بیانیے سے بغاوت کر دی جو کہ
حکومت کے ساتھ چلنا چاہیے تھے اور پاکستان کی معیشت کی بہتری کی بات کر رہے تھے لیکن
مریم نواز کی آج کی پریس کانفرنس نے یہ ثابت کر دیا کہ مسلم لیگ ن واضح طور پر دو گروپوں
میں تقسیم ہو گئی ہے۔مریم نواز کے ساتھ ساتھ پرویز رشید کا بیانیہ بھی ہمیشہ سے اداروں کے خلاف رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں