Aaqib
کیپٹن عاقب(Aaqib) کی شادی عید کے بعد ہونا تھی، صارفین کا بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک پر قربان ہونے والے کیپٹن عاقب کو سلیوٹ
لاہور ( اخبارتازہ ترین۔27 جولائی 2019ء) ایف سی بلوچستان کے دستے پر دہشت گردوں نے
حملہ کردیا ہے۔ حملے میں فوجی آفیسر سمیت 4 جوان شہید ہوگئے ہیں۔میڈیا رپورٹس میں
بتایا گیا ہے کہ شہید ہونے والوں میں کیپٹن عاقب(Aaqib) ،سپاہی نادر،سپاہی عاطف الطاف اورسپاہی
حفیظ اللہ شامل ہیں۔سوشل میڈیا پر کیپٹن عاطف کو شاندار خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر کیپٹن عاقب(Aaqib) کی تصاویر بھی وائرل ہو گئی ہیں۔صارفین ان کی تصاویر شئیر
کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ سرگودھا سے
تعلق رکھنے والے کیپٹن عاقب بلوچستان میں اپنی ڈیوٹی نبھاتے ہوئے شہید ہو گئے،اللہ
ان کی شہادت قبول فرمائے۔
شمالی وزیرستان:سرحد پار سے دہشتگردوں کی فوج (pak army)پر فائرنگ
۔خیال رہے اس سے قبل شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے6جوان شہید ہوئے
تھے۔ اس سے قبل شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے دہشتگردوں نے پاک فوج کی بارڈر
پٹرولنگ پارٹی پر بلااشتعال فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں
کی فائرنگسے پاک فوج کے 6 جوان شہید ہوگئے ہیں۔ پاک فوج کے شہداء میں حوالدار
خالد، سپاہی نوید ، سپاہی بچل، سپاہی علی رضا، سپاہی ایم بابر اور سپاہی احسن شامل ہیں۔
پاک فوج نے دہشتگرد حملے کا بھر پور جواب دیا ہے۔