وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف(Army chief) کے درمیان اہم ملاقات

Army chief

ملاقات میں ملکی سلامتی، سکیورٹی صورتحال اورفوج کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال، ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور بھی شریک ہوئے

اسلام آباد ( اخبارتازہ ترین۔29 جولائی 2019ء) وزیراعظم عمران خان سے چیف آف آرمی
سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں ملکی سلامتی اور سکیورٹی
صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور
آرمی چیف(Army chief) جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان وزیراعظم ہاؤس میں اہم ملاقات ہوئی ہے۔

شمالی وزیرستان:سرحد پار سے دہشتگردوں کی فوج (pak army)پر فائرنگ

ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور بھی شریک تھے۔

بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف(Army chief) جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان
ملاقات باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر بھی بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں
دورہ امریکا پر بھی بات چیت کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں