mango festival
پاکستان بزنس سٹارز کے زیراہتمام مینگو فیسٹول (mango festival)کی تقریب گرینڈ ہائیپر،
الرائ کویت میں منعقد ہوئی جس میں اشعر شہزاد، ڈپٹی ہیڈ آف مشن سفارتخانہ پاکستان،
پاکستان بزنس سٹارز کے عہدیداران اور کویت میں پاکستانی تنظیموں کے عہدیدران کے
علاوہ فیملیز کی کثیر تعداد نے شرکت کی
کویت ( اخبارتازہ ترین۔ 29 جولائی2019ء،نمائندہ خصوصی،محمد عرفان شفیق) پاکستان
بزنس سٹارز کے زیراہتمام مینگو فیسٹول(mango festival) کی تقریب گرینڈ ہائیپر، الرائ کویت میں منعقد
ہوئی جس میں اشعر شہزاد، ڈپٹی ہیڈ آف مشن سفارتخانہ پاکستان، پاکستان بزنس سٹارز
کے عہدیداران اور کویت میں پاکستانی تنظیموں کے عہدیدران کے علاوہ فیملیز کی کثیر
تعداد نے شرکت کی ۔
اشعر شہزاد، ڈپٹی ہیڈ آف مشن سفارتخانہ پاکستان نے پیر امجد حسین اور ملک تبسم جاوید
کے ہمراہ مینگو فیسٹول (mango festival)کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر اشعر شہزاد نے تقریب کے منتظمین
کو مبارکباد دی اور ایسی تقاریب کا انعقاد خوش آئند قرار دیا۔ تقریب کے شرکاء پیر امجد حسین،
ملک تبسم اور ٹیم لیڈر پی بی ایس محمد طاہر بشیر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے
پاکستانی آموں کی تشہیر کو دیارِ غیر میں سراہا اور پاکستانی آموں کی منفردیت کو سراہا۔
تقریب کے منتظمین نعمان حسیب، راجہ رئیس، فرخ زماں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے
ہوئے کویت میں پاکستانی مصنوعات کی پزیرائی کو سراہا اور تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔