Javed Sheikh
اسلام آباد ( اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 30 جولائی2019ء) اداکارہ مومل شیخ نے اپنے والد کو شوبز
کی بہترین شخصیت قرار دیا ہے ۔ نجی ٹی وی پر بات کرتے ہوئے اداکارہ مومل شیخ نے کہا کہ اپنے
والد جاوید شیخ(Javed Sheikh) کو ٹی وی پر اداکاری کرتے دیکھ کر ان کا بھی شوبز کا حصہ بننے کا دل کرتا ہے
اور وہ اپنے والد کی بڑی مداح ہیں۔
پریانکاچوپڑا(Priyanka Chopra) کی سگریٹ پیتے ہوئی تصویر وائرل‘صارفین کی شدید تنقید
بہترین اداکار کے متعلق ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ شہروز سبزواری اور شہزاد شیخ میں سے
کسی ایک کا انتخاب نہیں کرسکتیں کیونکہ دونوں ہی بہترین اداکار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پروڈکشن
اور اداکاری کی نسبت ہدایتکاری کو زیادہ مشکل سمجھتی ہیں، اس لئے وہ ہدایتکاری کی خواہش مند نہیں ۔