پانچ سالہ پابندی نے محمد عامر(muhammad amir) کے کیریئر کو بری طرح متاثر کیا:مکی آرتھر

muhammad amir

مایوسی ہے کہ اب پیسر کو ٹیسٹ کرکٹ کھیلتے ہوئے نہیں دیکھ سکیں گے: ہیڈ کوچ

لاہور( تازہ ترین اخبار۔ 30جولائی2019ء) ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ 5سالہ پابندی نے
محمد عامر(muhammad amir) کے کیریئر کو بری طرح متاثر کیا جب کہ مسابقتی کرکٹ نہ
کھیلنے کے سبب پیسر کی فٹنس اور ردھم برقرار نہ رہا۔بہرحال ان کے فیصلے کا احترام کرنا ہوگا،
انھوں نے کہا کہ یہ صرف جسمانی طور تھک جانے کی بات نہیں،اس ضمن میں پیسرکا ذہن اور
بدن یکجا نہیں رہے تھے،امید ہے کہ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کرکٹ میں وہ یکسوئی کے ساتھ
کارکردگی دکھاتے ہوئے زیادہ پرجوش انداز میں ٹیم کے لیے پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے۔

پشاور زلمی(peshawar zalmi) نے سپر لیگ کے پاکستان میں انعقاد سے قبل ملک بھر میں اسپورٹس ایونٹس کا آغاز کردیا

آرتھر نے کہا کہ ہم محمد عامر(muhammad amir) پر کام کا بوجھ کم کرنے کی کوشش کرتے رہے،
یواے ای میں ان کو ٹیسٹ میچز کھلانے سے گریز کیا، جنوبی افریقہ میں بھی آرام دیا، کوشش یہی رہی
اوے کنڈیشنز میں زیادہ آزمایا جائے، وہ ایک سال سے ٹیسٹ کرکٹ کو چھوڑنے کی بات کررہے تھے
اس بار حتمی فیصلہ کرلیا۔یاد رہے کہ محمد عامر نے گزشتہ ہفتے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا
اعلان کیا تھا ،ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی فٹنس مزید بہتر بناتے ہوئے ون ڈے میچز اور ورلڈ ٹی ٹونٹی
2020ءکی تیاری کرنا چاہتے ہیں جس کے باعث انہیں یہ فیصلہ لینا پڑا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں