وزیراعظم (prime minister)نے نان روٹی کی مہنگی کرنے کا نوٹس لے لیا

prime minister

وزیراعظم (prime minister)کا اظہاربرہمی، خصوصی اجلاس طلب، نان اور روٹی کی قیمت میں اضافے کی کیا وجوہات ہیں؟ گیس اوربجلی کی قیمتوں میں اضافے کا تندوروں پرکتنا اثر پڑا ہے، بتایا جائے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

اسلام آباد ( اخبارتازہ ترین۔30 جولائی 2019ء) وزیراعظم عمران خان نے نان روٹی کی مہنگی
کرنے کا نوٹس لے لیا، وزیراعظم نے اظہار برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ نان اور روٹی
کی قیمت میں اضافے کی کیا وجوہات ہیں؟ گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا تندوروں
پرکتنا اثر پڑاہے، اجلاس میں فوری بریفنگ دی جائے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم
(prime minister) عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس
ہوا، جس میں 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا ، اجلاس میں شمالی وزیرستان اور بلوچستان میں
دہشتگردوں کے حملے میں شہید فوجی جوانوں کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی، اجلاس میں افغانستان
سے حملوں کے بعد کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ نے عمرا ن ناصر کو ایم ڈی پاسکو تعینات کردیا ہے۔

شوبز میں آنے کی وجہ پیسہ ہے ،حنا الطاف(Hina Altaf)

وفاقی تعلیم کے 12 محکمے وزارت انسانی حقوق کو منتقل کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
کابینہ نے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے قیام اورسول ایوی ایشن اتھارٹی کے
سروسزاور ریگولیشن کے محکمے الگ کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔اسی طرح
عارف احمد خان کوچیئرمین ٹریڈ ڈویلپمنٹ بنا دیا گیا۔

رانا عبدالجبار کو متبادل توانائی ترقیاتی بورڈ تعینات کیا گیا ہے۔ اجلاس میں وزیراعظم (prime minister)
عمران خان نے نان اور روٹی کی مہنگی کرنے کانوٹس بھی لے لیا ہے۔ انہوں نے روٹی
اور نان کی قیمتوں میں اضافے پر اظہار برہمی کیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نان اور
روٹی کی قیمت میں اضافے کی کیا وجوہات ہیں؟ گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے
کا تندوروں پرکتنا اثر پڑاہے۔ وزیراعظم نے تمام وجوہات جاننے کیلئے خصوصی اجلاس
بلا لیا ہے، اجلا س میں پٹرولیم ڈویژن ، غذائی تحفظ کے وزراء اور افسران کو طلب کرلیا گیا۔
وزیراعظم (prime minister)نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں فیصلے شورشرابے کی بنیاد پر نہیں ہوتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں