پاک فوج کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر سینیٹر حاصل بزنجو(hasil bizenjo) کے خلاف درخواست دائر

حاصل بزنجو(hasil bizenjo) نے پاک فوج کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے جس کا فائدہ دشمن ملک نے اٹھایا،درخواست میں حاصل بزنجو کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور سخت کاروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا گیا

hasil bizenjo

اسلام آباد (تازہ ترین اخبار۔ 02 اگست 2019ء) : پاک فوج کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر سینیٹر حاصل بزنجو کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سینیٹر میر حاصل بزنجو کے خلاف درخواست سی پی او اورتھانہ سول لائنر میں دائر کی گئی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حاصل بزنجو (hasil bizenjo)نے پاک فوج کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے۔حاصل بزنجو کے بیان کو دشمن ملک کے میڈیا نے خکوب اچھالا جس وجہ سے پاکستان کی بدنامی ہوئی ہے۔درخواست میں حاصل بزنجو(hasil bizenjo) کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور سخت کاروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔حاصل بزنجو کے خلاف درخواست ایڈوکیٹ منظور قادر کی جانب سے دائر کی گئی۔خیال رہے کہ گذشتہ روز حزب اختلاف کے مرکزی رہنماء میر حاصل بزنجو نے سینیٹ الیکشن میں شکست کا الزام جنرل فیض حمید پر عائد کردیا تھا۔

حکومتی حمایت یافتہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی(sadiq sanjrani) ناٹ آؤٹ قرار

حاصل بزنجو(hasil bizenjo)نے ایک سوال ’’ خفیہ رائے شماری کے وقت ان کو پھر کون لے گیا؟ کے جواب میں کہا کہ یہ جنرل فیض کے لوگ ہیں، جنرل فیض آئی ایس آئیکے چیف ہیں، جانتے ہیں آپ؟ یہ ان کے لوگ ہیں۔ انہوں نے ایوان بالا میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میں بالکل پریشان نہیں ہوں، میں کیوں پریشان ہوں گا؟ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہمارے 64 امیدوار تھے، سب نے دیکھا وہاں64 امیدوار کھڑے ہوئے تھے۔میں اخلاقی طور پر جیت گیا ہوں۔ مجھے متفقہ امیدوار بنایا گیا، میں ہارا نہیں جیت گیا ہوں۔ میر حاصل بزنجو (hasil bizenjo)کے اس الزام پر پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نےبھی شدید رد عمل دیا تھا۔ میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ قومی ادارے کے سربراہ کے حوالے سے ریمارکس افسوس ناک ہیں۔ ذاتی مقاصد کے لیے جمہوری عمل پر اعتراض کرنے سے جمہوریت کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں