پاکستان آکر بریانی کھانے کی دعوت پر جمی نیشم(James Neesham) کا دلچسپ جواب

آل راﺅنڈرنے ٹویٹر پرشائقین سے پوچھا کہ وہ ٹورنٹومیں کوئی ایسی جگہ بتائیں جہاں بہترین کھانا ملتا ہو

James Neesham

ٹورنٹو( تازہ ترین اخبار۔2اگست2019ء) کینیڈا میں گلوبل ٹی 20 لیگ کھیلنے والے نیوزی لینڈ کے آل راﺅنڈر جمی نیشم(James Neesham) کو ایک شائق نے پاکستان میں بریانی کی دعوت دے دی جس پر انھوں نے دلچسپ جواب دیا۔کیوی آل راﺅنڈر نے ٹویٹر پر شائقین سے پوچھا کہ وہ ٹورنٹو میں کوئی ایسی جگہ بتائیں جہاں بہترین کھانا ملتا ہو تاکہ وہ ڈنر کرسکیں،

سکول(school) مالک نے 21 بچیوں کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا

یاد رہے کہ جمی نیشم(James Neesham) ورلڈ کپ 2019ءکا فائنل کھیلنے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم کا بھی حصہ رہے تھے جسے فائنل میں انتہائی سنسنی خیز مقابلے میں میچ ٹائی ہونے کے بعد ان کے چھکا لگانے کے باوجود سپر اوور میں بھی مقابلہ برابر رہنے کے بعد انگلینڈ سے کم باﺅنڈریز لگانے کے سبب ٹائٹل سے ہاتھ دھونا پڑے تھے ۔اس شکست پر جمی نیشم(James Neesham) انتہائی دلبر داشتہ تھے اور انہوں نے اپنے ایک ٹویٹر پیغا م میں نوجوان کھلاڑیو ں کو کرکٹ کھیلنے کی بجائے برگر بنانے کا مشورہ دیدیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں