امریکی صدر کی ایک بار پھر مسئلہ کشمیر(Jammu and Kashmir) پر ثالثی کی پیش کش

عمران خان سے اچھی ملاقات ہوئی،وہ شاندار شخصیت ہیں،مسئلہ کشمیر(Jammu and Kashmir) کے حل کا انحصار نریندر مودی پر ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان

Jammu and Kashmir

واشنگٹن (اخبارتازہ ترین۔02 اگست 2019ء) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر(Jammu and Kashmir) پر ثالثی کی پیشکش کر دی۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل کرانے میں ثالث کا کردار ادا کر سکتا ہوں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر (Jammu and Kashmir)کے حل کا انحصار نریندرمودی پر ہے۔میری عمران خان سے اچھی ملاقات ہوئی ہے۔عمران خان اور نریندر مودی دونوں شاندار شخصیات ہیں۔اگر پاکستان اور بھارت چاہیں تو ثالثی کے لیے تیار ہوں۔یاد رہے کہ وزیراعظمعمران خان کے دورہ امریکہ کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر(Jammu and Kashmir) پر پاکستان اوربھارت کے مابین ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی تھی جسے پاکستان میں خوب سراہا گیا تھا البتہ بھارت میں اس پیشکش پر صف ماتم بچھ گیا تھا۔

پاک فوج کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر سینیٹر حاصل بزنجو(hasil bizenjo) کے خلاف درخواست دائر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر(Jammu and Kashmir)حل کروانے میں ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اس پربھارت کی جانب سے ردِ عمل آیا جس میں انہوں نے کہا کہ بھارت نے کبھی بھی امریکہ سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ثالث بننے کی درخواست نہیں دی۔ ترجمان بھارتی وزارتِ خارجہ رویش کمار نے اپنے ٹویٹرپیغام میں کہا تھا کہ ہم نے صدر ٹرمپ کے میڈیا کو دیے گئے بیان کو دیکھا ہے جس میں انہوں نے پیشکش کی ہے کہ اگر پاکستان اوربھارت چاہے تومسئلہ کشمیر(Jammu and Kashmir) حل کروانے کے لیے ثالث بننے کو تیار ہیں۔ایسی کوئی درخواست بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی جانب سے صدر ٹرمپ کو نہیں کی گئی۔: چین نے بھی مسئلہ کشمیر پر امریکہ کی جانب سے کی جانے والی ثالثی کی پیشکش کی حمایت کی تھی۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نےکہا کہ پاک بھارت تعلقات کی بہتری کے لیے امریکہ سمیت عالمی برادری کے کردار کے حامی ہیں۔ ان کا کہنا تھا چین پاکستان اور بھارت کا مشترکہ ہمسایہ ملک ہے، ہماری دلی خواہش ہے کہ دونوں ملک ہم آہنگی سے رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں