چوہدری شوگر ملزکیس :نیب کا نوازشریف(nawaz sharif) کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

لاہور کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم کے خلاف درخواست دائرکی جائے گی. نیب ذرائع

nawaz sharif

اسلام آباد( اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 اگست۔2019ء) قومی احتساب بیورو (نیب) نے چوہدری شوگر مل کیس میں سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف (nawaz sharif)سے بھی تفتیش کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے. نیب نے احتساب عدالت اسلام آباد سے اس کیس میں نوازشریف سے تفتیش کی اجازت مانگی ہے‘نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ نواز شریف (nawaz sharif)سے جیل میں تفتیش کی اجازت دی جائے.اس پر عدالت نے یہ کہہ کر کہ لاہورکے کیس اس عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتے، نیب کی درخواست واپس کر دی ہے. اس سے قبل نیب نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور مسلم لیگ نون کے صدر میاں شہباز شریف کے بھتیجے یوسف عباس شریف کو اسی کیس میں تفتیش کے لیے طلب کیا تھا.

نیب کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب اب لاہور کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم کے خلاف درخواست دائر کرئے گا.دوسری جانب قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے شریف خاندان کی چوہدری شوگرملز کے بعد شمیم شوگرملز کے اکاﺅنٹس کی چھان بین شروع کردی نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ شمیم شوگرملز کے اکاﺅنٹس سے بھی مشکوک ترسیلات کے شواہد ملے ہیں.شریف خاندان کی چوہدری شوگرملز کے بعد شمیم شوگرملز کے ا کاﺅنٹس سے مبینہ منی لانڈرنگ کی چھان بین شروع کردی ہے. نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ شمیم شوگرملزکے قرضوں،سرمایہ کاری ودیگرتفصیلات کاریکارڈاکٹھا کیاجارہاہے ، شمیم شوگرملزکے اکاﺅنٹس سے بھی مشکوک ترسیلات کے شواہد ملے ہیں.ذرائع کے مطابق نیب نے مریم نواز سے بھی شمیم شوگرملز سے متعلق سرمایہ کاری،قرضوں اور دیگر تفصیلات طلب کی گئی اور انھیں 8 اگست کوشمیم شوگر ملز سے متعلق جواب جمع کرانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے. یاد رہے 31 جولائی کو چوہدری شوگرملزکیس میں طلبی پر مسلم (nawaz sharif)لیگ( ن) کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف (nawaz sharif)کی صاحبزادی مریم نواز نیب دفتر میں پیش ہوئیں تھیں ،

(Jammu and Kashmir)امریکی صدر کی ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیش کش

نیب کی مشترکہ ٹیم نے 45 منٹ تک مریم نواز سے تحقیقات کیں اور سوالنامہ بھی دیا، سوالنامہ میں چوہدری شوگرملزسے متعلق جواب مانگے گئے ہیں.نیب نے مریم نوازکو8 اگست کودوبارہ طلب کرلیا اور ریکارڈبھی ساتھ لانے کی ہدایت کی تھی‘بعد ازاں مریم نواز سے تحقیقات اور سوالات کی اندرونی کہانی سامنے آئی تھی ، جس کے مطابق مریم نواز سے چوہدری شوگرملز کے شیئرزہولڈرز ہونے پر معلومات مانگی گئیں ملز کے 4 غیر ملکیوں سے مالی رابطوں پربھی سوالات کئے. نیب ذرائع کا کہنا تھا کہ مریم نواز سے شمیم شوگرملزکوسرمایہ کاری سے متعلق بھی سوالات کئے گئے اور بیرون ملک سے ملنے والی ٹیلی گرافک ٹرانسفرکی معلومات مانگی گئیں جبکہ مختلف افرادسے خریدی گئی زمین سے متعلق معلومات لی گئیں‘خیال رہے نیب کی جانب سے منی لانڈرنگ سے متعلق چوہدری شوگرملزکی تحقیقات کی جارہی ہیں، چوہدری شوگرملزمیں زیادہ سرمایہ کاری2001سے 2007میں ہوئی. 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں