بوائے فرینڈ نے نوجوانی میں دھوکا دیا تھا ، پرینتی چوپڑا(Parineeti Chopra) کا اعتراف

محبت میں دھوکا ملنے کے بعد انہیں اپنے اہل خانہ نے ہی سہارا دیا اور وہ دوبارہ سے زندگی گزارنے کے اہل ہوئیں،اداکارہ

Parineeti Chopra

ممبئی( اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 02 اگست2019ء) بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا(Parineeti Chopra) نے پہلی بار اعتراف کیا ہے کہ انہیں بوائے فرینڈ نے نوجوانی میں دھوکا دیا تھا۔یہ پہلا موقع ہے کہ اداکارہ نے اپنے رومانوی تعلقات پر کھل کر بات کی ہے، اس سے قبل ان کے تعلقات سے متعلق چہ مگوئیاں ہوتی رہی ہیں۔اگرچہ اداکارہ نے کبھی بھی کسی سے تعلقات کا اعتراف نہیں کیا، تاہم ماضی میں ان کا نام ساتھی اداکار ارجن کپور سمیت سدھارتھ ملہوترا سمیت دیگر اداکاروں کے ساتھ جوڑا جاتا رہا ہے۔پرینیتی چوپڑا (Parineeti Chopra)نے سدھارتھ ملہوترا سمیت ارجن کپور کے ساتھ فلموں میں کام کیا ہے اور وہ دونوں کو بہترین دوست بھی قرار دیتی رہی ہیں۔تاہم گزشتہ کچھ عرصے سے ارجن کپور کے تعلقات اداکارہ ملائیکا اروڑا سے ہونے کے بعد پرینیتی چوپڑا(Parineeti Chopra) نے بھی اپنی راہیں الگ کرلی ہیں اور اب اطلاعات ہیں کہ اداکارہ کے تعلقات فلم ساز چرت ڈیسائی سے ہیں۔

شوبز میں آنے کی وجہ پیسہ ہے ،حنا الطاف(Hina Altaf)

چرت ڈیسائی اور پرینیتی چوپڑا(Parineeti Chopra) کے درمیان تعلقات کی چہ مگوئیوں کے دوران ہی اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں اپنے بوائے فرینڈ دھوکا دے چکے ہیں۔پرینیتی چوپڑا نے شوبز ویب سائٹ سے بات کے دوران اعتراف کیا کہ پہلی بار محبت میں دھوکا ملنے پر وہ اندر سے ٹوٹ گئی تھیں۔اداکارہ نے اس بات پر شکر کیا کہ انہیں نوجوانی میں ہی دھوکا ملا، جس سے انہوں نے سبق سیکھا۔پرینیتی چوپڑا(Parineeti Chopra) کا کہنا تھا کہ جس وقت انہیں اپنے بوائے فرینڈ نے دھوکا دیا تو انہیں سخت مایوسی ہوئی اور وہ اندر سے ٹوٹ گئی تھیں، انہیں ایسے وقت میں اپنے اہل خانہ کی ضرورت تھی۔اداکارہ نے تسلیم کیا کہ محبت میں دھوکا ملنے کے بعد انہیں اپنے اہل خانہ نے ہی سہارا دیا اور وہ دوبارہ سے زندگی گزارنے کے اہل ہوئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں