امریکا اور یورپ میں سونے(gold) کے نرخوں میں اضافہ، ایشیا میں کمی

gold

نیویارک ۔ ( اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 03 اگست2019ء) امریکا اور یورپ میں سونے(gold) کے نرخوں میں اضافہ جبکہ ایشیا میں کمی ہوئی۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد سودے 1444.86 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہے۔

آئی ایم ایف(International Monetary Fund) اہداف کا حصول ناممکن ہے: میاں زاہد حسین

امریکی سونے(gold) کے سودے 1.8 فیصد اضافے کے ساتھ 1457.50 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے وقفے سے قبل نرخ 1445.51 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہے۔ امریکی سونے کے سودے 1.8 فیصد اضافے کے ساتھ 1458 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.5 فیصد کم ہوکر 1438.16 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے (gold)کے سودے 1 فیصد اضافے کے ساتھ 1446.80 ڈالر فی اونس طے پائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں