وزیراعظم عمران خان(Imran Khan) کا 18 اگست کو قوم سے خطاب کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان (Imran Khan)پی ٹی آئی حکومت کو ایک سال مکمل ہونے پر قوم کو اعتماد میں لیں گے

Imran Khan

اسلام آباد ( تازہ ترین اخبار۔ 03 اگست 2019ء) : وزیراعظم عمران خان (Imran Khan)نے 18 اگست کو قوم سے خطاب کا فیصلہ کیا ہے جس میں مختلف وزارتوں کی ایک سالہ کارگردگی کی رپورٹ قوم کے سامنے رکھی جائے گی۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے تمام وزارتوں، ڈویژنز کو ایک سال کی کارگردگی رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے ہدایت کی ہے کہ وزارتیں،ڈویژنز پہلے سال کی 5 بڑی کامیابیاں بتائیں۔تمام وزراء 9 اگست تک وزارت کی 5 کامیابیاں لکھ کر بھیجیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان (Imran Khan)نے وزراءکی پہلے سو دنوں کی کارگردگی قوم کے سامنے لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے وزارتوں کو پہلے مرحلے کی کارگردگی کی رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی تھی۔ 100روزہ پلان کے تحت وزیراعظم عمران خان نے وزارتوں کی کارگردگی کا پہلی جائزہ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

مراد علی شاہ(Syed Murad Ali Shah) کے لیے بری خبر

اور وزارتوں کو 100روزہ پلان کے پہلے مرحلے کی رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی تھی ۔وزیراعظم عمران خان (Imran Khan)خان کی ہدایت پر وزراء کی بھاگ دوڑ لگ گئی تھی اور منصوبہ بندی پر عمل در آمد مزید تیز ہو گیا تھا۔وزیراعظم نے کہا تھا کہ ہر وزارت کو تحریری رپورٹس جمع کروانا ہوں گی کہ پلان کے اہداف حاصل ہوئے ہیں یا نہیں۔ وزراء کو رپورٹ میں بتانا ہو گا کہ قومی خزانے کو کتنا فائدہ پہنچایا۔کفایت شعاری، سادگی پر عمل ہوا؟ عوام کو ریلیف کے لیے کیا اقدمات کیے ؟ اور حکومتی منشور پر عمل درآمد، نئی اسکیموں،کرپشن کے سد باب کے لیے کیا اقدمات کیے۔وزیراعظم عمران خان وزراء کی کارگردگی سامنے لائیں گے اور اعلیٰ کارگردگی کے حامل وزراء کو حکومتی و عوام سطح پر کریڈٹ دیں گے۔ اس سے پہلے ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان (Imran Khan)نے کابینہ کے اجلاس میں وزراء کی پرفارمنس کا جائزہ لیا۔عمران خان کے پاس وزراء کی دو ماہ کی کارگردگی کی رپورٹ سامنے آئی۔اس اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے وزراء کو یہ بھی بتایا کہ وہ کس کس کی کارگردگی سے خوش نہیں ہیں۔عمران خان پہلے بھی اس بات کا اعلان کر چکے ہیں کہ اگر کوئی وزیر کام نہیں کر رہا تو وہ کرپشن کے ضمرے میں آ رہا ہے۔ کہ وزراء کی کاگردگی کو باقاعدہ اعداد و شمار کے لحاظ سے دیکھا گیا جس کے مطابق تین وزاتوں کی کارگردگی بہتر رہی۔جن میں وزارت داخلہ،وزارت خزانہ اور وازرت اطلاعات شامل ہیں۔جس میں وزارت داخلہ کی کارگردگی 43 فیصد،وزارت خزانہ 13 فیصد اور وزیر اطلاعات کی گارگردگی 11 فیصد رہی۔ وزیراعظم عمران خان (Imran Khan)نے کہا کہ کیا ان تین وزاتوں کے علاوہ کسی کے پاس کارگردگی دکھانے کو کچھ ہے؟۔ وزیراعظم نے کئی وزراء کی کارگردگی پر تحفظات کا اظہار کیا۔ عمران خان نے کہا کہ تین ماہ بعد میں ایک بار پھر سے رپورٹ چیک کروں گا اور کارگردگی نہ دکھانے والوں کو اپنے عہدے سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں