پاکستانی لڑکی نے نیویارک میں اپنی ہندوستانی گرل فرینڈ سے شادی(Marriage) کر لی

دوںوں لڑکیوں کی شادی(Marriage) کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں، لڑکیوں نے بے شرمائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی محبت کی داستان سب کو سنا دی

Marriage

نیویاک ( تازہ ترین اخبار۔03 اگست 2019ء) بےشرمی کی انتہا ہو گئی۔پاکستانسے تعلق رکھنے والی نوجوان لڑکی اور بھارت کی نوجوان لڑکی نے آپس میں شادی(Marriage) رچا لی۔شمالی پاکستان سے تعلق رکھنے والی سندس ملک اور بھارتی لڑکی انجلی چکرا کی تصاویر نے تو سب کو چکرا کر رکھ دیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سندس ملک کا کہنا ہے کہ مجھے ابھی وہ پہلا مہینہ یاد ہے جب میں انجلی سے ملی تھی۔میرے پاس الفاظ نہیں تھے یہ بیان کرنے کے لیے کہ انجلی کی آمد سے میری زندگی میں کتنی خوشگوار تبدیلیاں آئیں۔ہم دونوں کے درمیان کئی ماہ تک رابطہ جاری رہا۔چونکہ ہمارے درمیان فاصلہ تھا اس لیے ہم عجیب کشمکش میں مبتلا تھیں۔لیکن پھر بھی ہم دونوں ایک دوسرے کے ساتھ رہنے کی کوشش کرتی تھیں۔

حرمین ٹرین(Al Haramain train) نےباقاعدہ حج سروس کا آغاز کر دیا

میں ہمیشہ سوچتی تھی کہ میں جس سے محبت کروں گی اس کا نام “A ” سے شروع ہو گا اور میری محبت انجلی کا نام بھی اے سے شروع ہوتا ہے۔میرے لیے ا نجلی کے ساتھ گزارا گیا ہر لمحہ بہت خوبصورت اور یادگار ہے۔25 جولائی کو ہمیں ایک دوسرے سے ملے ہوئے ایک سال ہو گیا۔شاید انجلی کو اس بات کا احساس نہ ہو لیکن یہ دن میرے لیے ہمیشہ بہت خاص رہے گا۔سندس ملک نے یہ بھی کہا کہ میری کزن کی شادی (Marriage)پر انجلی میرے خاندان کے 50 افراد سے ملی۔ہم نے اپنی محبت کا ایک سال بھی منایا اور مجھے امید ہے کہ ہم اکٹھے اس طرح کے اور کئی سال گزاریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں