فلم ’’سپر سٹار(Superstar)‘‘ کے ٹکٹوں کی ایڈوانس بکنگ جاری

Superstar

اسلام آباد( اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 03 اگست2019ء) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی فلم ’’سپر سٹار(Superstar)‘‘ کے ٹکٹوں کی ایڈوانس بکنگ جاری ہے۔فلم کے آفیشل ٹویٹر پیج پر اعلان کیا گیا ہے کہ فلم ’’سپر سٹار(Superstar)‘‘ کے ٹکٹوں کی ایڈوانس بکنگ جاری ہے اور شائقین bookitnow.pk پر ایڈوانس بکنگ کروا سکتے ہیں۔

بوائے فرینڈ نے نوجوانی میں دھوکا دیا تھا ، پرینتی چوپڑا(Parineeti Chopra) کا اعتراف

فلم کی کاسٹ میں بلال اشرف، ماہرہ خان، ندیم بیگ، جاوید شیخ، مرینہ خان، اسماء عباس، سیف حسن، علیزے شاہ، علی کاظمی اور وقار شامل ہیں۔ فلم میں مختصر کردار کبریٰ خان، ہانیہ عامر، عثمان خالد بٹ ، مانی، سائرہ شہروز، فہیم برنی اور عدنان شاہ ٹیپو ادا کریں گے۔ ہدایت کارمحمد احتشام الدین کی فلم عیدالاضحیٰ پر ریلیز کی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں